تحصیل جنت المعلی حلقہ گلشن عطّار طائی محلّہ مہاجر کیمپ نمبر ۷ ، باب المدینہ کراچی کے مقیم دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ سترہ سالہ اسلامی بھائی محمد نوید عطّاری کا ۱۸ رجب المرجب ۱۴۲۱ھ صبح تقریبًا آٹھ بجے انتقال ہوا۔تکفین کے بعد حسب وصیت مرحوم کے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا کر مُہاجر کیمپ نمبر ۷ کے قبرستان میں سُپردِ خاک کردیا گیا۔
جمعرات ربیع الغوث ۱۴۲۲ھ 12جولائی2001 کو مرحوم محمد نوید عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہ ِاْلباری نے اپنے بھائی کو خواب میں آکر بتایا کہ '' تم میری قبْر پر نہیں آتے ، آکر دیکھو تو سہی میری قبْر کا کیا حال ہوگیا ہے'' جس دن خواب آیا تھا اس دن شدیدبارش ہوئی تھی۔چنانچہ جاکر دیکھا تو جمعرات کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث قبر دھنس گئی تھی۔