Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
37 - 37
نے عرض کی : ’’حضور میرا یہ خط فُلاں تک پہنچا دیجئے گا! ‘‘توآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا : ’’(ٹھہرو) میں سواری کے مالک سے اِجازت لے لوں میں نے جانور کرائے پر لیتے وقت یہ خط لے جانے کی شرط نہیں کی تھی ۔ ‘‘یہ حکایت نقل کرنے کے بعد حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی فرماتے ہیں : اے مخاطَب(سننے والے )!غور کر حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اللہ بِن مبارک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْخَالِق نے فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کے اس قول کی طرف اِلتفات نہیں کیا کہ ’’اس طرح کی اَشیاء میں چشم پوشی سے کام لیا جاتا ہے ‘‘بلکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے تقویٰ اِختیار کیا ۔ (1)  
٭…٭…٭…٭
روزی میں  بَرَکت کا بہترین نُسخہ
    ایک شخص نے حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خِدمتِ بابَرَکت میں  حاضر ہو کر اپنی غُربت اور تنگ دَستی کی شکایت کی ۔  نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا :  جب تم اپنے گھر میں  داخِل ہوتو سلام کرو اگرچہ کوئی بھی نہ ہو، پھر مجھ پر سَلام  بھیجو اور ایک بار قُلْ ھُوَاﷲ شریف پڑھو ۔  اس شخص نے ایسا ہی کیا تو اللہپاک نے اسے اتنا مالدار کر دیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں  اور رِشتے داروں  میں  بھی تقسیم کرنا شروع کر دیا ۔ (القول البدیع، الباب الثانی فی ثواب الصلاة  علی رسول الله...الخ، ص۲۷۳ مؤسسة الريان بيروت)


________________________________
1 -    احیاء العلوم، كتاب آداب السفر، الباب الأول فی الآداب من أول النھوض...الخ، ۲ / ۳۱۸  دار صادر بیروت