Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط43: تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
2 - 37
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
تنگ وقت میں نماز کا طریقہ
(مَع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ(۳۸ صفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات  کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔  
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ سَیِّدُنا بَراء بِن عازِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ رسولِ اکرم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے :  جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اس کے لیے دَس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کے دَس گناہ مُعاف فرما دیتا ہے اور اس کے دَس دَرَجات بلند فرما دیتا ہے اور یہ دَس غُلام آزاد کرنے کے برابر ہے ۔ (1)  
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
وقت تنگ ہو تو نماز کیسے ادا کی جائے ؟
سُوال :  نماز کا وقت تنگ ہو جائے تو ایسی  صورت میں نماز  کیسے  ادا کی جائے ؟ 
جواب : تنگ وقت میں نماز ادا کرنے  کے لیے چند چیزوں کو پیشِ نظر رکھنا ضَروری



________________________________
1 -         الترغیب  والترھیب، کتاب  الذکر و الدعاء، الترغیب  فی  اکثار  الصلا ة...الخ، ۲ / ۳۲۴،  حدیث : ۶  دار الکتب العلمیة  بیروت