مشکل الفاظ کے معانی و مفہوم
ایہہ تَن میرا (میرا یہ سارا جسم) چَشْمَاں (آنکھیں) رَجّاں (جی بھر جانا) لُوں لُوں (بدن کا ہر ایک انگ، جز) مُڈھ (جڑ) کَجّاں (بند کرنا، ڈھک دینا) کِتے وَل (کس طرف) بھَجّاں (بھاگنا) مرشِد دا دیدار (مرشِد کی زیارت)
حضرت سلطان باہو رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مشہورِ زمانہ عارفانہ کلام میں فرماتے ہیں: کاش میرا یہ سارا بدن آنکھ بن جائے ، بلکہ ہر روئیں کے ساتھ لاکھوں آنکھیں پیدا ہو جائیں تا کہ ایک بند کروں تو دوسری کھل جائے پھر بھی میرا جی مرشِد کے دیدار سے نہ بھرے گا۔ جی بھر کے دیکھنے کے باوجود بھی کسی کروٹ قرار نہیں کیونکہ دوسرا اس جیسا کوئی ہے ہی نہیں کہ جس کی طرف بھاگ کر جاؤں،بلکہ مرشِد کی زیارت تو میرے لیے لاکھ کروڑ حج کے برابر ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیراہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مرید ین و مُتَعَلِّقِین کا اپنے پیرومرشِد اور امیر سے مُعافی مانگنا تو سمجھ میں آتا ہے مگر ایک ایسی ہستی جو مرجعِ خلائق ہواور لاکھوں مسلمان اس کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر اس کے مرید بن چکے ہوں، وہ اس طرح عاجزی اپناتے ہوئے اپنے مریدوں سے مُعافی مانگنے میں عار