Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
95 - 412
مل سکتے۔'' میں نے کہا:'' میں آپ کے ساتھ کیوں نہیں مل سکتا؟'' کہا : ''اس لئے کہ ہم نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی ہے۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ وسلَّم)

    (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! باجماعت نماز کی سعادت بہت بڑی دولت ہے ۔نیکیوں کے حریص کے لئے جماعت سے محروم ہوناایسانقصان ہے جس کی تلافی بہت مشکل ہے۔ اس بزرگ کا جذبہ دیکھیں کہ ایک مجبوری کی بناء پر ان کی جماعت نکل گئی تو انہوں نے اپنی نماز ستائیس مرتبہ اس اُمید پر دہرائی کہ شاید! مجھے جماعت کی فضیلت مل جائے۔ لیکن ایسا نہ ہوا۔ جماعت کی اپنی ہی برکتیں ہیں اور جو وقت ہاتھ سے نکل جائے پھر حاصل نہیں ہوتا۔) بقولِ شاعر:

؎ سدا عیش دوراں دِکھاتا نہیں                  گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
حکایت نمبر274:                آسمانی زنجیر
    حضرتِ سیِّدُنا حُذَیْفَہ بن قَتَادَہ مَرْعَشِی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے منقول ہے: '' ہمارا بحری جہاز جھومتا ہوا سوئے منزل چلا جا رہا تھا۔ مسافروں کی نظریں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بنائی ہوئی اشیاء کو دیکھ رہی تھیں، سمندر کا سُکوت ماحول کو سوگوار بنا رہا تھا ۔ اچانک تندوتیز ہواؤں نے جہاز کو تباہ کردیا۔ مسافروں میں سے ایک عورت اور میں جیسے تیسے ایک ٹوٹے ہوئے تختے تک پہنچے کر اس پر بیٹھ گئے۔ ہم سات دن بھوکے پیاسے آسمان کی چھت تلے سمندر کے سینے پر تختے کے سہارے اِدھر اُدھر گھومتے رہے۔ پیاس کی ماری عورت نے مجبور ہو کر کہا:'' میں بہت پیاسی ہوں اگر کچھ کرسکتے ہو تو کرو۔'' مجھے اس پر بڑا تر س آیا ، میں نے بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کی: '' الٰہی عَزَّوَجَلَّ اس بے کس ومجبور عورت کی پیاس بجھا دے '' ابھی میں دعا سے فارغ بھی نہ ہو ا تھا کہ آسمان سے ایک زنجیر آئی جس کے ساتھ عمدہ پانی سے بھرا ایک ڈول لٹک رہا تھا۔ عورت نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کرتے ہوئے وہ پانی پی لیا۔ میں اس زنجیر کو دیکھنے لگا مجھے فضا میں ایک شخص بیٹھا ہوا دکھائی دیا۔ میں نے اس سے پوچھا :'' تم کون ہو ؟'' کہا:'' میں ایک انسان ہوں۔''میں نے کہا: '' تمہیں یہ مرتبہ کس عمل کے سبب ملا۔'' کہا: ''میں نے ہمیشہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اَحکامات کو اپنی خواہشات پر ترجیح دی تواُس پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّ نے مجھے وہ مقام عطا فرمایا جو تم دیکھ رہے ہو۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ وسلَّم)
Flag Counter