| عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم) |
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
(اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام علم وعمل کی دولت لوگو ں کو منتقل کرنے کے لئے کئی جامعات و مدارس بنام جامعۃالمدینہ اور مدرسۃ المدینہ قائم ہیں۔ یہاں نہ صرف علم کی لازوال دولت تقسیم ہوتی ہے بلکہ عمل کا جذبہ بھی دیا جاتا ہے۔ہزارہا طلباء وطالبات یہاں سے فیض یاب ہوکر اپنی اور ساری دنیا کے لوگو ں کی اصلاح کی کو شش کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو دن دُگنی رات چُگنی ترقی عطا فرمائے ۔(آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہوحکایت نمبر238: جذبۂ شہادت
حضرتِ سیِّدُنا قاسم بن عثمان جَوعِی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے منقول ہے کہ''میں نے ایک شخص کو طواف کرتے ہوئے دیکھا اس کی زبان پر بس یہی دعا جاری تھی:''اے میرے پاک پروردگارعَزَّوَجَلَّ!توہی محتاجوں کی حاجتیں پوری فرماتاہے ، لوگوں کی حاجتیں تو نے پوری کردیں ، میری حاجت ابھی تک پوری نہیں ہوئی ۔''
وہ شخص بار بار یہی کہہ رہا تھا اس کے علاوہ کچھ اور نہ کہتا ۔ میں نے پوچھا:''بھائی !تم اس کے علاوہ کوئی اوردعا کیوں نہیں مانگتے؟'' کہا: ''میں تمہیں ساراوقعہ بتاتاہوں ۔بات دراصل یہ ہے کہ ہم سات مجاہد مختلف شہروں سے جمع ہوکر ایک غزوہ میں شریک ہوئے، دشمن ہمیں قید کرکے اپنے سردار کے پاس لے گئے۔ وہ ہمیں شہید کرنے ایک ویران سی جگہ لے گئے ۔ میری نظر آسمان کی طر ف اٹھی تو دیکھا کہ سات دروازے کھلے ہوئے ہیں اورہر دروازے پر ایک حورکھڑی ہے ۔جب ہم سات مجاہدوں میں سے ایک کو دشمنوں نے شہید کردیا ۔
تو میں نے دیکھا کہ آسمان سے ایک حور اپنے ہاتھوں میں رومال لئے زمین کی طرف اُتری ۔ پھر دوسرے مجاہد کو بھی شہید کردیاگیا۔اب دوسری حور اس طرح ہاتھوں میں رومال لئے زمین کی طرف اتری۔ الغرض میرے چھے رفقاء کو باری باری اسی طرح شہید کیاگیا۔جب بھی کوئی مجاہد شہید ہوتاتو فوراً ایک حورہاتھوں میں رومال لئے زمین کی طرف اترتی۔ بالآ خر میرا نمبر بھی آگیا۔اب صرف ایک دروازہ کھلا تھا اوراس پر ایک حورباقی تھی۔ جب مجھے شہید کیا جانے لگا تو بعض لوگوں نے فدیہ دے کر مجھے چھڑوا لیا ۔ اس حور کو میں نے یہ کہتے ہوئے سنا:''اے محروم!تجھے کس چیز نے پیچھے رکھا؟''اتنا کہہ کر اس نے دروازہ بند کر