Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
402 - 412
اے انسان!تُو کم مال پر ہی گزارہ کرلے، اس سے تھوڑ ی سی تکلیف توہوگی لیکن فائدہ بہت زیادہ ہے ۔اگرتُوزیادہ مال کے پیچھے نہ پڑے گا تو منزل تک پہنچ جائے گا۔ اگرکچھ جمع ہی کرناہے تواپنی جان کے لئے ذخیرہ کر،غیروں کے لئے اپنی جان کوہلاکت میں نہ ڈال ،ورنہ تجھے بھی وہی چیزلاحق ہوگی جو''مچھلیوں کے شکاری'' کولاحق ہوئی۔'' پوچھا:''مچھلی کے شکاری'' کوکیاچیزلاحق ہوئی؟''
مچھلیوں کاشکاری
    راہب نے کہا:''مشہورہے کہ ایک شکاری کے جال میں بہت بڑی مچھلی پھنسی تواس نے کہا:''اسے کھانے کامجھ سے زیادہ کوئی حق دارنہیں۔'' پھراسے خیال آیاکہ یہ مچھلی اپنے فلاں پڑوسی کوتحفہ دے دینی چاہے۔چنانچہ وہ مچھلی کواپنے صاحبِ حکمت پڑوسی کے پاس لے گیا۔اس نے اس کی قیمت دیناچاہی توشکاری نے انکار کر د یا ۔ پڑوسی نے کہا:''تم نے یہ سب کچھ کیوں کیا؟کیاتمہاری کوئی حاجت ہے جسے میں پوراکروں؟ ''اس نے کہا:''نہیں، میں کچھ نہیں چاہتا،میں نے توایثار کی نیت کی تھی ۔''پڑوسی نے کہا:''میں نے تمہاراتحفہ قبول کیا۔''پھراس نے خادم کوحکم دیا کہ یہ مچھلی اٹھا ؤ ا ورہمارے فلاں معذورومسکین پڑوسی کودے آؤ۔جب شکاری نے یہ معاملہ دیکھاتوسرپکڑکررہ گیااورکہا:'' افسوس ہے اس پر،جس نے اپنی مچھلی نہ کھائی اور وہ اس کے پاس پہنچ گئی جو اسے سب سے زیادہ ناپسند تھا''۔جب صاحبِ حکمت پڑوسی نے شکاری کی یہ بات سنی توکہا:''میں نے وہ مچھلی، مسکین پرصدقہ کرکے اپنی محتاجی کے دن کے لئے ذخیرہ کر لی ہے ۔''شکاری نے کہا:''وہ کون سادن ہے؟''حکیم پڑوسی نے کہا:''وہ قیامت کادن ہے لوگ اس دن اپنے اپنے ذخیر و ں کے محتاج ہوں گے۔''یہ سن کرشکاری بہت زیادہ متعجب ہوااورواپس اپنے گھرچلاآیا۔''

    راہب نے کہا:''مجھے تعجب ہے اس امرپرجس نے سمجھداروں اورجاہلوں کودھوکے میں ڈال دیا۔یہاں تک کہ وہ لمبی لمبی امیدوں اورلالچ کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ،جیساکہ '' یہودی ونصرانی ''ایک ساتھ ہلاک ہوئے۔'' پوچھا:''ہمیں بتائیے کہ ان دونوں کی ہلا کت کس طرح ہوئی؟''
یہودی اورنصرانی کی ہلاکت
    راہب نے کہا:''مشہورہے کہ ایک یہودی اورنصرانی سفرپرروانہ ہوئے ،راستے میں آبادی کے قریب کنواں تھا اور آگے ایک وسیع و عریض صحراء ،جس کی وسعت چاردن کی راہ تھی ۔دونوں کے پاس مشکیزے تھے ،یہودی نے اپنامشکیزہ پانی سے بھرلیا،جب نصرانی بھر نے لگاتو کہا:'' ایک مشکیزہ پانی ہمیں کافی ہے تم اپنامشکیزہ بھرکرخواہ مخواہ وزن میں اضافہ مت کرو ۔'' نصرانی نے کہا:''میں اس راستہ سے اچھی طرح واقف ہوں شاید یہ ایک مشکیزہ ہمیں کافی نہ ہو۔''یہودی نے کہا:''تم یہی چاہتے
Flag Counter