Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
343 - 412
گوشت تھا جو آپ نے دیا تھا ،کیا آپ کو مجھ پر اعتماد نہ تھا ؟''عابد نے کہا:''ایسی کوئی بات نہیں بلکہ میں اس بات سے ڈرگیا تھا کہ لوگ میری وجہ سے فتنے میں مبتلا ہوجائیں گے، کیونکہ جب بھی کسی کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جائے گا تووہ کہے گا: '' فلاں عابد نے بھی تو مجبورہو کر حرام گوشت کھالیا تھا لہٰذا ہم بھی کھالیتے ہیں۔'' اس طرح لوگ میری وجہ سے بہت بڑے فتنے میں پڑ جائیں اور میں لوگوں کے لئے فتنہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔'' یہ کہہ کر وہ عظیم عابد خاموش ہوگیااور اس کا سر تن سے جدا کردیا گیا۔

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

؎ تیری سنتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر 		چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے صلي اللہ عليہ وسلم !
حکایت نمبر455:         مرحوم والدین پر اولاد کے اعمال کی پیشی
    حضرتِ سیِّدُناصَدَقَہ بن سُلَیْمَان جَعْفَرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں :''میرا عنفوانِ شباب تھا اورمیں بُری عادتوں اور دنیا کی رنگینیوں میں مگن تھا۔ مگر جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا تو میرا دل چوٹ کھاگیا۔ میں نے اپنی سابقہ خطاؤں پر شرمندہ ہوتے ہوئے بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں توبہ کرلی اور اعمالِ صالحہ کی طرف راغب ہوگیا۔ پھر بد قسمتی سے ایک دن میں کسی برے کام کا مرتکب ہوا تو اسی رات والد ِمحترم خواب میں آئے اور فرمایا:''اے میرے بیٹے !تیرے اعمال میرے سامنے پیش کئے جاتے ہیں تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ وہ نیک لوگوں کے اعمال جیسے ہوتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ جب تیرے اعمال پیش کئے گئے تومجھے بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔خدارا!مجھے میرے فوت شدہ دوستوں کے سامنے رسوا نہ کیا کرو ۔''بس اس خواب کے بعد میری زندگی میں انقلاب آگیا۔میں ڈر گیا اورتوبہ پر استقامت اختیار کر لی ۔

    راوی کہتے ہیں: تہجد کی نماز میں ہم آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اس طرح التجائیں کرتے ہوئے سنتے تھے : ''اے صالحین کی اصلاح کرنے والے!اے بھٹکے ہوؤں کو سیدھی راہ چلانے والے!اے گناہگاروں پررحم فرمانے والے !میں تجھ سے ایسی توبہ کا سوال کرتا ہوں جس کے بعد کبھی گناہ کی طرف نہ جاؤں ۔کبھی برائی وظلم کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھوں ۔اے خالق ومالک عَزَّوَجَلَّ !مجھے سچی توبہ کی توفیق عطا فرما۔''
؎ گناہوں  سے  ہر  دم  بچا  یا  الٰہی 			مجھے نیک انساں بنایا یا الٰہی عَزَّوَجَلَّ !

تیرے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ 		       میں تھر تھر رہوں کا نپتا یا الٰہی عَزَّوَجَلَّ!
 ( آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
Flag Counter