Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
342 - 412
بہترین ہتھیا ر ہے۔ انسان پرجو نعمتیں ہیں ہم انہیں تھوڑی کرکے دِکھاتے ہیں اور لوگوں کے پاس جومال ودولت ہے اسے اس کی نظروں میں زیادہ کر دیتے ہیں ۔ اس طرح وہ اپنے مال میں حقوقُ اللہ کی ادائیگی کے معاملے میں کنجوسی سے کام لیتا اور ہلاکت کی وادیوں میں جاگرتا ہے ۔''(الامان والحفیظ)

    (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیطان لعین انسان کا کھلا دشمن ہے وہ ہرآن انسانوں کو بہکانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔اس کے مکرو فریب سے بچنے کے لئے ایسے لوگوں کی صحبت ضروری ہے جواس کے واروں سے بچنے کے طریقے جا نتے ہوں اور ان کے سینے، خوف خدا و محبت مصطفی عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے منوّر ہوں ،ان کے ساتھ رہ کر سنتوں پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ ملے اور نیکیا ں کرنا آسان ہو جائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اچھے لوگوں کی صحبت عطا فرمائے اورنفس وشیطان کی شرارتوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
حکایت نمبر454:             ایک اسرائیلی عابدکی شہادت
    حضرتِ سیِّدُنابَکَّاربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ''میں نے حضرتِ سیِّدُنا وَہْب بن مُنَبِّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ''ایک کافروظالم بادشاہ لوگوں کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبو ر کرتا، جو انکارکرتا اسے سخت سزائیں دے کرہلاک کر وا دیتا۔ پھر اس زمانے کے سب سے بڑے عابد کو بادشاہ کے پاس لایا گیا، لوگ اس عابد کے مرتبے وفضیلت سے آگاہ تھے وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس عبادت گزار بزرگ کو بادشاہ کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچے۔چنانچہ، ایک سپاہی نے عابد سے کہا:'' آپ مجھے ایک بکری کا بچہ ذبح کرکے دے دیں۔ جب بادشاہ کہے گا کہ اس عابد کے سامنے خنزیر کا گوشت رکھو تو میں وہ بکری کا گوشت آپ کے سامنے لے آؤں گا۔ بادشاہ یہ سمجھے گا کہ آپ نے اس کی خواہش کے مطابق خنزیر کا گوشت کھا لیا ہے۔ اس طرح آپ ہلاکت سے محفوظ رہیں گے۔'' عابد نے بکری کا بچہ ذبح کرکے اس کا گوشت سپاہی کو دے دیا۔ جب اسے بادشاہ کے سامنے لے جایا گیا تو بادشاہ نے حکم دیا کہ خنزیر کا گوشت لایا جائے ۔منصوبے کے مطابق وہ سپاہی بکری کا گوشت لے کرآگیا۔بادشاہ نے کہا:''میرے سامنے خنزیر کا گوشت کھاؤ۔''عابدنے کہا:''میں ہرگزہرگز نہیں کھاؤں گا۔''یہ سن کرسپاہی نے اشاروں سے بتایا کہ'' یہ وہی گوشت ہے جو آپ نے دیا تھا،آپ بلاجھجک کھالیں۔''لیکن عابد نے بادشاہ کے سامنے وہ گوشت کھانے سے صاف انکار کردیا۔ ظالم بادشاہ نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ'' اسے قتل کردو۔''

     جب اسے قتل کے لئے لے جانے لگے تو وہی سپاہی قریب آیا اور کہا:'' آپ نے گوشت کیوں نہیں کھایا؟ بخدا! یہ وہی
Flag Counter