Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
282 - 412
حکایت نمبر413:                  قیمتی خزانہ
    حضرتِ سیِّدُنا ذُوالنُّوْن مِصْری علیہ رحمۃ اللہ القوی کے بھائی حضرتِ سیِّدُنا ذُوالْکِفْل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں: ''میں نے حضرتِ سیِّدُنا ذُوالنُّوْن مِصْرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی کو یہ فرماتے سنا : ''مغربی پہاڑ یوں میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر میری ملاقات ایک عابد سے ہوئی جو سرجھکائے بیٹھا تھا میں نے سلام کیا، اس نے جوا ب دیا۔ میں نے پوچھا: ''تم اس ویران جگہ میں کیوں رہتے ہو؟'' کہا :'' میرے پاس نہایت قیمتی سرمایہ ہے جسے بچانے کے لئے میں آبادی سے دُور آگیا ہوں میں چاہتا ہوں کہ اپنا یہ خزانہ اس ویران جگہ میں دفنا دوں۔'' میں نے کہا: '' آخر تمہارے پاس ایسا کون سا قیمتی خزانہ ہے جس کی تمہیں اتنی فکر ہے؟''

    اس نے کہا: '' توحید کا قیمتی ہار اور اخلاص کا گوہرِ نایاب میرا قیمتی خزانہ ہے۔'' میں نے کہا :'' اگر تم لوگوں سے اُنْس ومحبت رکھتے تو کیاحرج تھا؟'' کہا:'' میں لوگوں سے بھاگ کر اس کی طرف آگیا ہوں جس کی طرف تمام امید وار آتے ہیں۔ میں نے اپنے پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّ کو بہت محبت و کرم کرنے والا پایا لہٰذا میں اسی کی طرف امید لگائے بیٹھا ہوں۔'' پھر اس نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی اور''اَنْتَ اَنْتَ یعنی تو ہی تو ہے ۔'' کی صدائیں بلند کرنے لگا۔ اس کی دیکھا دیکھی میں بھی آسمان کی طرف دیکھنے لگا۔جب دوبارہ میں نے اسے دیکھنا چاہا تو وہ موجود نہ تھا ۔

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
حکایت نمبر414:         حقیقی عزت اور حقیقی بادشاہت
    حضرتِ سیِّدُنارِیَاشی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کا بیان ہے،میں نے حضرتِ سیِّدُنا اَصْمَعِی علیہ رحمۃ اللہ القوی کو یہ فرماتے سُنا: خلیفہ عبدالمَلِک بن مَرْوَان حج کے دنوں میں اپنے وزیروں، مشیروں اور اُمراء کے ساتھ مکۂ مکرمہ زَادَہَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا میں بڑی شان و شوکت سے تخت پر بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک حضرتِ سیِّدُنا عَطا ء بن رَبَاح رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تشریف لائے، خلیفہ انہیں دیکھتے ہی استقبال کے لئے کھڑا ہو گیا، بڑے ادب و احترام سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اپنے ساتھ تخت پر بٹھایا اور خود سامنے بیٹھ گیا۔ پھر عرض گزار ہوا: '' حضور! اگر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کوئی حاجت ہے تو ارشاد فرمائیے۔''

     خوفِ خدا و عشقِ مصطفی عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی دولت سے مالا مال مبلغ حضرتِ سیِّدُنا عَطا ء بن رَبَاح رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: '' اے خلیفہ ! اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے حرم میں مہاجرین وانصار
Flag Counter