| عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم) |
حضرتِ سیِّدُنا ابن ریّان علیہ رحمۃ اللہ الحنان نے زارو قطار رونا شروع کردیا۔ اور فرمایا:'' اللہ عَزَّوَجَلَّ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔'' ؎ سچ ہے انسان کو کچھ کھو کے مِلا کرتا ہے آپ کو کھو کے تجھے پائے گا جویا تیرا (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
حکایت نمبر 405: امیر کی سخاوت
حضرتِ سیِّدُنا ابوحَسَّان زِیَادِی علیہ رحمۃ اللہ الہادی کا بیان ہے: ایک دن میں مسجد میں تھاکہ بہت تیز بارش ہوئی اچانک مجھے وہاں ایک شخص نظر آیا جو بہت پریشان لگ رہا تھا۔جب میں نیچے دیکھتا تو وہ میری جانب دیکھنے لگ جاتا پھرجب میں اسے دیکھتا تو وہ گردن جھکا لیتا۔ ایسا کئی مرتبہ ہوا۔ بالآخر میں نے اسے اپنے پاس بلایا اور پوچھا:'' بھائی ! تم کون ہو ؟ '' اس نے کہا:'' میں ایک مصیبت زدہ، مجبور شخص ہوں۔ شدید بارش نے میرا مکان گرا دیا ہے اب میں اسے دوبارہ بنانے کی قدرت نہیں رکھتا۔'' مجبور مسافر کی درد بھری داستان سن کر میں اس کے بارے میں متفکر ہوگیا اور سوچنے لگا کہ ایسا کون ہے جو اس کی مدد کرسکے۔ اچانک میرے دل میں امیر غَسَّان بن عَبَّاد کا خيال آیا۔
چنانچہ، میں اس مجبور مسافر کو لے کر غَسَّان بن عَبَّاد کے پاس پہنچااور ساراماجرا کہہ سنایا۔ اس نے کہا: ''اس مسافر کے لئے میرے دل میں ہمدردی پیداہوگئی ہے۔ میرے پاس دس ہزار درہم ہیں، میں چاہتا ہوں کہ یہ رقم اسے دے دوں۔'' غَسَّان بن عَبَّاد کی یہ بات سن کر میں باہر آگیا اور اس غریب و مجبورمسافر کو دس ہزار درہم ملنے کی خوشخبری سنائی تووہ سنتے ہی خوشی کے مارے بے ہوش ہوگیا۔ لوگوں نے جب اس کی یہ حالت دیکھی تو مجھے ملامت کرتے ہوئے کہنے لگے: ''تم نے اسے ایسی کون سی تکلیف دہ خبر سنائی ہے کہ جس کی تاب نہ لا کر یہ مسافر بے ہوش ہوگیا ہے؟'' میں جواب دیئے بغیر واپس غَسَّان بن عَبَّاد کے پاس آیا اور مسافر کی بے ہوشی کے متعلق خبر دی۔ اس نے مسافر کو اپنے پاس بلوایا اس کے منہ پر عرقِ گلاب کے چھینٹے مارے تواسے ہوش آگیا۔ میں نے کہا :'' تیرا بھلا ہو، تو بے ہوش کیوں ہوگیا تھا۔'' کہا: '' خوشی کی وجہ سے۔'' پھر ہم کچھ دیر باتیں کرتے رہے۔ غَسَّان نے مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا: ''اس مسافر کے متعلق میرے دل میں بہت ہمدردی پیدا ہوگئی ہے ۔''میں نے کہا:'' آپ کا کیا ارادہ ہے ؟'' کہا: '' جاؤ اور ہماری طرف سے اسے سواری پیش کرو۔''
میں مسافر کے پاس آیا اور کہا: '' اے میرے بھائی! بے شک امیر غَسَّان بن عَبَّادنے تمہارے متعلق کچھ حکم صادر کیا ہے۔ اگر میں تمہیں وہ خوشخبری سناؤں تو تم مر تو نہیں جاؤ گے؟'' کہا:'' نہیں۔'' میں نے کہا: '' تو سنو ! امیرنے تمہارے لئے ایک