| عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم) |
میں بزرگ کے قریب گیا تو اس نے اپنے منہ میں اُنگلی ڈال کر باہر نکالی اور میری آنکھوں پر مَل دی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! اُن کے لُعَابِ دَہن (یعنی تھوک )کی برکت سے مجھے ایسی شفا ملی کہ ساٹھ (60)سال کا طویل عرصہ گز ر جانے کے باوجود آج تک میری آنکھ میں دوبارہ تکلیف نہ ہوئی۔ جب میں نے ان کے بارے میں لوگوں سے پوچھا تو بتایاگیا: ''یہ زمانے کے مشہور ولی حضرتِ سیِّدُنا ابوبَکْر دِیْنَوَرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی ہیں۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)حکایت نمبر384: غیبی کنوئیں کا قیدی
حضرتِ سیِّدُنا شَیْبَان بن حسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے: میرے والد ِ محترم اورعبدُ الوَاحِد بن زَیْد جہاد کے ارادے سے ایک لشکر کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ہم نے ایک ایسے کنوئیں کے قریب قیام کیا جوبہت چوڑا اور گہر ا تھا۔ لوگو ں نے پانی نکالنے کے لئے کنوئیں میں ڈول ڈالا تو رسی کھل گئی اور ڈول کنوئیں میں ہی رہ گیا ۔ لوگوں نے رسیاں باندھ کر ایک آدمی کو ڈول نکالنے کے لئے کنوئیں میں اُتارا۔ جب وہ کنوئیں میں اُتراتو کسی کی درد بھری آوازیں آنے لگیں۔ ایسا لگتا تھا جیسے کوئی شدید مرض کی حالت میں کراہ رہا ہے۔ آواز سن کر وہ شخص واپس آگیا اور لوگوں سے کہا :'' کیا تم نے بھی وہ آواز سنی ہے جو میں نے سنی ؟''لوگوں نے کہا:''ہاں! ہم نے بھی وہ آواز سنی ہے ۔'' پھروہ لوہے کی ایک سلاخ لے کر واپس کنوئیں کی طرف گیا تا کہ اس کی مدد سے اندر پھنسے ہوئے مصیبت زدہ کو نکال سکے۔ جب پانی کی سطح کے قریب پہنچا توایک شخص تختے پر بیٹھاتھا، اس نے پکار کر کہا :'' توجِنّ ہے یا انسان ؟ ' ' تختے پر بیٹھے ہوئے شخص نے کہا :''میں انسان ہوں۔'' پوچھا:'' کہا ں کا رہنے والا ہے۔'' کہا :'' میں''اَنْطَاکِیَہ'' کا رہائشی تھا۔ قرض ادا نہ کرنے کے جرم میں انتقال کے بعدمجھے اس کنوئیں میں قید کردیاگیا ۔ اَنْطَاکِیَہ میں میری اولاد ہے جو نہ تو مجھے یاد کرتی اور نہ ہی میرا قرض ادا کرتی ہے ۔ بس اب میں اس کنوئیں میں قید ہو کر اپنے جرم کی سزا پارہاہوں ۔''
یہ سن کر وہ شخص باہر نکل آیا اور اپنے دوستوں سے کہا:''ایک بہت اہم مسئلہ درپیش ہے ۔ پہلے اسے حل کرتے ہیں پھر جہاد کے لئے چلیں گے۔ چنانچہ، لشکر کے کچھ افراد اَنْطَاکِیَہ گئے اور کنوئیں میں قید شخص کا نام لے کر اس کے بیٹوں کا پتہ معلوم کر کے ان کے پاس پہنچے اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا:''بخدا!وہ واقعی ہماراوالدہے۔آؤ! ہم اپنی زمین بیچ کر ابھی اپنے والد کا قرض ادا کر دیتے ہیں۔ یہ کہہ کر انہوں نے زمین بیچی اور سارا قرض ادا کردیا۔'' لشکر سے گئے ہوئے افراد جب اَنْطَاکِیَہ