Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
217 - 412
ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بھی حق بات کہنے،سننے کی توفیق عطا فرمائے۔ حق پر عمل کرنے اور حق کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ )

(آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم)
حکایت نمبر355:        حضرت زَیْنَب بنت جَحش رضی اللہ عنہاکی سخاوت
    حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں بَحْرَیْن سے واپسی پر میں نے عشاء کی نماز آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے ادا کی، نمازسے فراغت کے بعد میں نے سلام عرض کیا۔ آپ نے جواب دے کر پوچھا:'' اے ابو ہریرہ(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) !بحرین سے کیا لے کرآئے ہو ؟'' میں نے کہا : ''پانچ لاکھ درہم۔'' فرمایا:'' جانتے ہو،تم کتنی رقم کہہ رہے ہو ؟ ''میں نے کہا:''جی ہاں! ایک سو ہزار، ایک سو ہزار ، ایک سو ہزار۔ اس طرح میں نے پانچ مرتبہ گِنا۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:'' اے ابو ہریرہ(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ! شاید تمہیں نیند آرہی ہے، جاؤ! ابھی گھر جاکر آرام کر لو کل صبح میرے پا س آنا۔'' چنانچہ، میں گھر چلا آیا ۔ صبح جب دربارِ خلافت میں پہنچا توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پھر پوچھا :'' اے ابو ہریرہ(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)! بحرین سے کیالائے ہو ؟'' میں نے کہا :'' پانچ لاکھ درہم۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے متعجب ہو کر پوچھا: '' کیا واقعی تم ٹھیک کہہ رہے ہو؟''میں نے کہا :'' حضور ! میں بالکل سچ کہہ رہا ہوں، میں واقعی پانچ لاکھ درہم لایا ہوں۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگو ں سے فرمایا :'' اے لوگو ! بے شک میرے پاس کثیر مال آیا ہے،بتاؤگِن کر تمہارے درمیان تقسیم کروں یا تول کر ۔ ''

     ایک شخص نے کہا :'' اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ !میں نے عجمیوں کو دیکھا ہے کہ وہ رجسٹر وغیرہ میں لوگو ں کے نام لکھ لیتے ہیں اور پھر اس رجسٹر کو دیکھ کر حق داروں میں غلہ وغیرہ تقسیم کیا جاتا ہے ۔''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مہاجرین صحابۂ کرام علیہم الرضوان کے لئے پانچ ہزار، انصار صحابۂ کرام علیم الرضوان کے لئے چار ہزار اور ازواجِ مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے لئے بارہ ہزار درہم مقرر کئے۔ حضرتِ سیِّدَتُنا بَرْزَہ بنت رَافِع رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: جب امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس جِزیہ وغیرہ کامال آیا توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا زَیْنَب بنت جَحْش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لئے بہت سا مال بھجوایا۔ انہوں نے مالِ کثیر دیکھ کر فرمایا: '' اللہ تبارک وتعالیٰ حضرتِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مغفرت فرمائے۔ میرے علاوہ میرے اور مسلمان بھائی بھی ہیں جو اس مال کے مجھ سے زیادہ محتاج ہوں گے۔'' لوگو ں نے کہا:'' یہ سب کا سب آپ کے لئے ہے (دیگر حق داروں کو اپنا حصہ مل چکا ہے)۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَلَّ! کہہ کر زمین پر ایک کپڑا بِچھاتے ہوئے
Flag Counter