Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
199 - 412
؎ مرادیں مانگنے سے پہلے ملتی ہیں مدینہ میں 		ہجومِ جُود نے روکا ہے، بڑھنا دستِ حاجت کا

غنی ہے دل، بھرا ہے نعمتِ کونین سے دامن		گدا ہوں میں فقیر، آستانِ خود بدولت کا

حسنؔ سرکارِ طیبہ کا عجب دربار عالی ہے 			درِ دولت پہ اک میلا لگا ہے اہلِ حاجت کا

    (سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے خو د آکر روٹی عنایت فرمائی اور اپنے دیوانے کی کس طر ح مشکل کشائی فرمائی ۔ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو اللہ ربُّ العزَّت نے بے شمار اختیارات عطا فرمائے ، جس طر ح آپ وصالِ ظاہری سے قبل لوگو ں کی رہنمائی ومشکل کشائی فرماتے تھے بعد از وصال بھی ربِّ قدیر کی عطا سے اپنے غلاموں کی مشکلیں حل کرتے ہیں۔
حکایت نمبر:345         اما م ا حمدبن حَنْبَل علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کی چادر
    حضرتِ سیِّدُنا صالح بن احمد بن حَنْبَل علیہ رحمۃاللہ الاکرم سے منقول ہے کہ ایک دن ہماری کنیز آئی اور کہنے لگی:'' میرے آقا ! ایک شخص کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی یہ ٹوکری لایا ہے اس میں خشک میوے اور ایک خط ہے۔ '' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں کھڑا ہوا اور خط پڑھنے لگا ، اس میں کچھ اس طر ح کا مضمون لکھا تھا :

     '' اے ابو عبداللہ (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)! میں نے آپ کے لئے کچھ رقم جمع کر رکھی تھی، میں نے اسے سمر قند بھیج دیا تاکہ ا س کے ذریعے سرمایہ کاری کروں اور کچھ کا روبار کروں، کا رو بار میں کچھ خسارہ ہوگیا،جورقم آپ کے لئے جمع کر رکھی تھی دوبارہ بھیج کر سر مایہ کاری کی ، اس میں پھر کچھ نقصان ہوگیا،اب میں آپ کی طر ف چار ہزار درہم اور کچھ پھل بھیج رہا ہوں یہ پھل میں نے اپنے باغ سے چنے ہیں اور یہ مال اورباغ مجھے اپنے والد کی طرف سے ورثہ میں ملا اور میرے والد کو دادا کی طر ف سے بطورِ ورثہ ملا، حضور یہ حقیرسا نذرانہ قبول فرمالیں ۔''    وَالسَّلَام

    میں خط پڑھ کر اپنے والدِ محترم حضرتِ سیِّدُنا امام احمد بن حَنْبَل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا انتظار کرنے لگا ۔ پھلوں کی ٹوکری دیکھ کر
؎ رَبّ ہے مُعْطِی، یہ  ہیں قاسم 		رزق اس کا ہے، کھِلاتے یہ ہیں

           ٹھنڈا       ٹھنڈا       میٹھا       میٹھا 			 پیتے    ہم    ہیں،    پِلاتے    یہ   ہیں
    اللہ ربُّ العزَّت ہمیں حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی سچی محبت عطا فرمائے۔ جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں حضور صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم)
Flag Counter