Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
19 - 412
ہو ا کہ شاید میں اس کے قریب نہ پہنچ سکو ں گا اور یہ مجھ سے دور چلا جائے گا تو میں نے کہا :'' اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے ! میں تجھ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہوں۔ ''اس نے کہا : '' اے ابراہیم ! کیا تم بھی ان لوگوں میں سے ہو جو دل کے ذریعے مومنین کی غیبت کرتے ہیں ؟''

    حضرت سیِّدُناابراہیم کبیر علیہ رحمۃ اللہ القدیر فرماتے ہیں :'' اس کی بات سن کر میں بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ جب افاقہ ہوا تو وہ شخص میرے سرہانے کھڑا تھا ۔'' اس نے کہا :'' کیا دوبارہ ایسا کروگے ؟'' میں نے کہا :'' نہیں ، اب کبھی بھی ایسا نہیں کرو ں گا۔ '' پھر وہ پُراَسرار شخص میری نظروں سے اوجھل ہوگیا اور دوبارہ کبھی نظر نہ آیا ۔

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
حکایت نمبر210:         ولی اللہ کی چادرپرآگ اثرنہ کرسکی
    حضرت سیِّدُنا ابراہیم آجُرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں : '' میں ایک یہودی کا مقروض تھا وہ قرض وصول کرنے میرے پاس آیا اور کہا:'' مجھے کوئی ایسی کرامت دکھاؤ جس سے میں اسلام کی عظمت جان جاؤں اور مجھ پر یہ بات ظاہرہوجائے کہ دین ِ اسلام، یہودیوں کے دین سے بہتر ہے۔ اگر تم کوئی کرامت دکھادو تو میں مسلمان ہوجاؤں گا۔''میں نے کہا:'' کیا تم واقعی مسلمان ہوجاؤگے ؟'' اس نے کہا:'' ہاں۔''اسے دین ِاسلام کی طرف راغب ہوتا دیکھ کر میں نے اس کی چادر ،اپنی چادر میں لپیٹی اور اینٹوں کے بھَٹّے میں ڈال دی۔ پھر میں خودبھَٹے میں داخل ہوااور جلتی ہوئی آگ سے چادر یں نکال لایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!میرا ایک بال بھی نہ جلا۔جب میں نے اس یہودی کے سامنے اپنی چادر کھولی تو وہ بالکل صحیح و سالم تھی اوریہودی کی چادر اندر ہونے کے باوجود جل کر راکھ ہو گئی تھی۔ اسلام کی یہ حَقّانیت دیکھ کروہ یہودی کلمۂ شہاد ت پڑھ کرمسلمان ہوگیا ۔''

    یہ حکایت حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم آجُرِی صغیر علیہ رحمۃ اللہ الکبیر کے متعلق ہے۔ ایک بزرگ حضرتِ سیِّدُناابراہیم آجُرِی کبیر علیہ رحمۃ اللہ الکبیر بھی تھے جن کا ذکر پچھلی حکایت میں گزرا یہ دونوں اپنے دور کے زبردست ولی اور صاحبِِ کرامت بزرگ تھے۔ 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
Flag Counter