Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ دوم)
102 - 412
    '' اللہ تبارک وتعالیٰ خلیفہ کی عمر دراز فرمائے! میرے پاس دو شخص اپنا مقدمہ لے کرآئے۔ ان میں سے ایک نے ایسی غلطی کی جس پر اسے ادب سکھانے کے لئے سزا ضروری تھی۔ میں نے اسے سزا دلوائی تو اتفاقاً وہ ہلاک ہوگیا۔جب مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور ادب سکھانے کے لئے کسی کو سزادی جائے اور اس کی موت واقع ہوجائے تو اس کی دِیَت ،بیت المال سے ادا کی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔لہٰذا بیت ُ المال سے رقم بھجوا دیں تا کہ میں اسے بطورِ دیت مقتول کے وُرَثاء کو دے دوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عمرِ داز عطا فرمائے ۔''        والسّلام

     جب خلیفہ مُعْتَضِد باللہ کے پاس قاضی ابو حَازِم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کایہ خط پہنچاتو اس نے جواباََ یہ پیغام بھجوایا:

     '' اے قاضی ابوحَازِم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم ! ہمیں تمہارا خط ملا جس میں دیت بھجوانے کا کہا گیا ۔لہٰذا میں تمہاری طرف دیت کا مال بھجوارہا ہو۔''         والسّلام

     خلیفہ نے دس ہزار درہم قاضی صاحب کے پاس بھجوائے۔ قاضی صاحب نے مقتول کے ورثاء کو بلوایا اور ساری رقم بطورِ دیت انہیں دے دی ۔''

    (اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قاضی ابو حَازِم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم پررحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔)
حکایت نمبر280:              شاہی مال کاوبال
    حضرتِ سیِّدُنابِشْربن حارِث علیہ رحمۃ اللہ الوارث سے منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُناابو جَعْفَررَازِی علیہ رحمۃ اللہ الہادی اور حضرتِ سیِّدُناسُفْیَان ثَوْرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی آپس میں بہت گہری دوستی تھی اور دونوں مشترکہ کاروبارکرتے اور ایک دوسرے کا بہت ادب واحترام کرتے ۔حضرتِ سیِّدُناابو جَعْفَر رَازِی علیہ رحمۃ اللہ الہادی ہر سال حرمینِ شریفین جایا کرتے ۔ جب وہ کوفہ سے گزرتے تو حضرتِ سیِّدُنا سُفْیَان ثَوْرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی کافی دور تک ان کے ساتھ جاتے۔اور ایک مرتبہ انہیں الوداع کہنے نجف شریف تک گئے ۔

    کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ سفرِ حج کا ارادہ کیا تو کسی علاقے کے لوگوں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے شکایت کی کہ ''خلیفہ نے ہم پر جو عامل مقرَّر کیا ہے وہ انصاف سے کام نہیں لیتا۔ بے جا ہمارے کاروبار میں دَخیل ہو کرہمیں پریشان کررکھا ہے ۔ اگر آپ خلیفہ تک ہمارا مسئلہ پہنچا دیں تو کرم نوازی ہوگی۔ لوگوں کی بات سن کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کوئی جواب نہ دیا اور جانبِ منزل چل دئیے۔اس واقعہ کی خبر جب حضرت سیِّدُنا سُفْیَان ثَوْرِی علیہ رحمۃ اللہ القوی کو ہوئی تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان سے ملنے کوفہ کے
Flag Counter