Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
364 - 410
آسانی ہوجاتی۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: ''میں نے اپنے محبوب آقا،احمدِمصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سنا : ''اگر جنت کی عورتوں میں سے کوئی عورت زمین میں ظاہر کردی جائے تو وہ زمین کو مشک کی خوشبو سے بھر دے۔' '
(الزھد لاحمد بن حنبل، زھد سعید بن عامر بن جذیمۃ بن الجمحی، الحدیث۱۰۳۰،ص۲۰۳تا۲۰۴)
    اللہ عزوجل کی قسم !ان حوروں کی اتنی خوبصورتی وپاکیزگی کے باوجودمیں تجھے جنت میں ان پر ترجیح دوں گا اورتجھے اختیار کروں گا۔'' اپنے عظیم شوہر کی یہ بات سن کر سعادت مندوفرمانبردار زوجہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاخاموش ہوگئی اورکسی قسم کی شکایت نہ کی اوردنیاکی نعمتوں پر آخرت کی نعمتوں اوردنیاوی خوشیوں پر اُخروی خوشیوں کو ترجیح دی ۔ 



(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علی وسلم
حکایت نمبر176:              معرفت کی باتیں
    حضرت سیدنا محمد بن محمود سمر قندی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں، میں نے حضرت سیدنا یحییٰ بن معاذ رازی علیہ رحمۃ اللہ ا لباری کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ''غربت اورتنگدستی زاہدین کے دیار ہیں۔ بندہ مؤمن جب کوئی عمل کرتاہے یاتو اس کا وہ عمل نیک ہوتاہے یا بد۔ اس کا نیک عمل تو نیک ہی ہے لیکن اس کے برُے عمل کے ساتھ بھی بسا اوقات نیکیاں شامل ہوجاتی ہیں وہ اس طرح کہ جب کسی نیک انسان سے کوئی گناہ سرزدہوتاہے تو اس پر خوفِ خداوندی عزوجل طاری ہوجاتاہے اوراللہ عزوجل سے ڈرنا نیکی ہے، اس کے بعد وہ اپنے رب عزوجل سے اُمیدرکھتا ہے کہ وہ پاک پروردگار عزوجل اس کا گناہ بخش دے گاتو اس کی یہ اُمید بھی نیکی ہی ہے ۔پس مؤمن کا گناہ ایسا ہے جیسے دو شیروں کے درمیان لومڑی۔''

    پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ حکمت کے سرچشمے ہیں ،ان کی مجالس بابرکت ہوتی ہیں گویا یہ لوگ عمدہ باغات اوراپنی پسندیدہ جگہوں میں ہیں ، ان کی مجالس میں خیر ہی خیر ہے۔ ''

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا کرتے :'' اللہ ربُّ العزَّت نے قرآن کریم میں ارشادفرمایا :
وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنۡۢبِکَ وَ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ؕ
ترجمہ کنزالایمان:اوراے محبوب! اپنے خاصوں اور عام مسلمان مَردوں اورعورتوں کے گناہوں کی معافی مانگو۔( پ 26 ،محمد: 19)
Flag Counter