Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
363 - 410
    یہ سن کر حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ رونے لگے پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک ہزار دینارمنگوائے اور قاصد سے فرمایا :''یہ سارے دینار سعید بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس لے جاؤ۔انہیں میرا سلام کہنا اورکہنا کہ یہ دینار امیر المؤمنین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کے لئے بھیجے ہیں تاکہ ان کے ذریعے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی حاجتیں پوری کر سکیں، انہیں اپنی ضروریات میں استعمال کرنا۔ ''

    قاصدنے دیناروں سے بھری ہوئی تھیلیاں اورامیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پیغام آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیااور وہاں سے چلا آیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب تھیلیاں دیکھیں تو اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کرآپ ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے عرض کی:'' میرے سرتاج ! کیا ہوگیا؟ کیا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا ہے؟ کسی نے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دھوکے سے شہید تو نہیں کردیا؟''آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:'' مجھے اس سے بھی بڑی مصیبت آ پہنچی ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ نے عرض کی: '' آخر ایسی کون سی مصیبت آگئی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اتنے پریشان ہورہے ہیں؟'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:'' میرے پاس دنیا کی حقیر دولت آگئی ہے، میں ایک بہت بڑی آزمائش میں مبتلا ہو گیاہوں ۔ ''

     آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے عرض کی:''میرے سرتاج !آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پریشان کیوں ہوتے ہیں،اس رقم کو جہاں مناسب سمجھیں خرچ کریں۔ '' توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:'' کیا تم اس معاملے میں میری مدد کرو گی؟کیا تمہارے پاس تھوڑا بہت کھانا موجود ہے ؟''عرض کی:'' جی ہاں ۔'' فرمایا:'' جاؤ اورگھر میں موجود پھٹے ہوئے کپڑوں کے ٹکڑے لے آؤ ۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ گھر میں موجود پُرانے کپڑوں کے ٹکڑے لے آئی ۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تمام دینار نکالے اورکپڑوں میں باندھ باندھ کر رکھنے لگے۔جب سب دینار ختم ہوگئے توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حکم صادر فرمایاکہ یہ تمام کے تمام دینار ان مجاہدین میں تقسیم کردو جو کفار سے برسرِپیکار ہیں اوراللہ عزوجل کے دین کی سربلندی کے لئے اپنے گھر باراوراہل عیال کوچھوڑ کرراہِ خداعزوجل میں اپنی جانوں کی بازی لگارکھی ہے۔ جاؤ! یہ سارے دیناراسلام کے ان شیروں کی خدمت میں پیش کردو، ہم سے زیادہ وہ اس کے ضرور ت مندہیں ۔'' یہ کہہ کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حکم نامے پر دستخط کئے اور سارامال مجاہدین ِاسلام کے لئے بھیج دیا۔ 

    یہ دیکھ کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی:'' میرے سرتاج! اللہ عزوجل آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر رحم فرمائے، اگران دیناروں میں سے کچھ اپنے پاس رکھ لیتے تو ان کے ذریعے ہم اپنی ضروریات پوری کرلیتے اور ہمیں کچھ