Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
357 - 410
دیکھی تو پوچھا:'' تمہارا دین کون سا ہے ؟ ''میں نے کہا:'' میں نبی  آخر الزماں ، شہنشاہِ کون و مکاں ، والی ئدوجہاں ،رحمت عالمیاں حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا اُمتی ہوں، مَیں ان کا ادنیٰ سا غلام ہوں اورہمارا دین ''اِسلام ''ہے ۔ ''

     وہ راہب میرے پاس آیا اس نے عیسائیت سے توبہ کی اورکلمہ پڑھ کر دامنِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے وابستہ ہوگیا ۔پھر میں اسے اپنے ساتھ دمشق لے آیا اوروہاں کے لوگوں سے کہا: ''اے لوگو!اپنے اس نو مسلم بھائی کی خوب خیر خواہی کرنا اور اسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے دینا۔ ''

     میں چند دن دمشق رہا۔وہ شخص اب ہر وقت اللہ عزوجل کی عبادت میں مشغول رہتا،خوب مجاہدات کرتا۔پھرجب میں دمشق سے واپس آیا تو اسے اس حال میں چھوڑ کرآیاکہ اس کا شمار اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ میں ہونے لگا ۔'' 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي الله تعالي عليه وسلم)
حکایت نمبر172:             عجیب و غریب نشانی
    حضرت سیدنا حاتمِ اَصم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم فرماتے ہیں، ایک مرتبہ میری ایک راہب سے ملاقات ہوئی ۔میں نے اس سے کہا :''تجھے اس ذات کی قسم جس کی تُو عبادت کرتاہے! اپنے معبود سے سوال کر کہ وہ ہمیں کوئی عجیب وغریب نشانی دکھائے۔ '' میری یہ بات سن کرراہب نے کہا : ''تم کیا نشانی دیکھنا چاہتے ہو؟''میں نے کہا:'' تم جس کی عبادت کرتے ہو اس سے دعا کرو کہ وہ سامنے خالی زمین میں تازہ کھجوروں سے لدا ہواایک درخت اُگادے۔''

     وہ راہب اپنے گرجا میں داخل ہوا اورکچھ دیر بعد باہر آکر کہنے لگا :''وہ دیکھو! تمہارے سامنے کیا ہے ؟'' جب میں نے سامنے کی طرف دیکھا تو وہاں ایک کھجور کا درخت نظر آیا جس میں تازہ کھجوریں لگی ہوئی تھیں۔'' پھر اس راہب نے مجھ سے کہا: ''اے دینِ محمدی کو ماننے والے! اب تُواپنے معبود سے دعا کر کہ وہ ہمارے لئے کوئی عجیب وغریب نشانی ظاہر کرے ۔'' میں نے کہا : ''اے راہب! بتا تُو کس طرح کی نشانی دیکھنا چاہتاہے؟ ''اس نے کہا: ''تم اپنے معبود سے دعا کرو کہ وہ اس کھجور کے گرد سبزہ اُگادے اورہر طرف ہریالی ہی ہریالی کر دے ۔ ''راہب کی یہ بات سن کر میں ایک طرف گیااوراپنے مالک حقیقی عزوجل کی بارگاہ میں سربسجود ہو کراس طرح دعا کی :''اے میرے رحیم وکریم پروردگارعزوجل !تُو خوب جانتاہے کہ میں تجھ سے جو دعا مانگ رہا ہوں
Flag Counter