Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
35 - 410
تھی؟'' یہ سن کر اس نے چند اشعار پڑھے ،جن کاترجمہ یہ ہے :

    میں نے ایک بجلی دیکھی جس نے سیاہ بادلوں کو بھی جگمگادیا،اس بجلی میں ایسا نور تھاجوسارے ماحول کوچودھویں کے چاند کی طرح روشن کررہاتھا،میں نے چاہاکہ اس نور کوحاصل کرلوں تاکہ اس پر فخرکرتی رہوں مگرہر پتھر کی رگڑ سے آگ پیدانہیں ہوتی مگر اے عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ !وہ زُہری عورت (یعنی حضرت سیدتنا آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا)بڑی نصیب والی ہے جس نے تیرے دونوں کپڑے لے لئے وہ کیا جانے کہ اس نے کتنی عظیم چیز حاصل کر لی ہے۔ (یعنی حضرت سیدتنا آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے تم سے و ہ شہزادہ حاصل کر لیاجس کے وجود پردو چادریں ہیں: ایک حکومت کی اور دوسر ی نبوت کی) وہ عورت اکثر یہ اشعار پڑھاکرتی تھی ۔

    (اس واقعہ سے رحمتِ عالم ،نورِ مجسَّم شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے والدِمحترم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پاک دامنی کابخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ایک نوجوان کوحسین وجمیل مال دار عورت گناہ کی دعوت دے اورصر ف گناہ کی دعوت ہی نہیں بلکہ سواونٹ بھی ساتھ دے لیکن پھر وہ غیرت مند اور عفت وحیاکاپیکر اپنی عزت کومحفوظ رکھنے کے لئے اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دے اوراس کی دعوت کو ٹھکرادے،توکیایہ عمل پاکدامنی ،تقوی، پرہیزگاری اور خوفِ خدا عزوجل کی ایک اعلیٰ ترین مثال نہیں ؟یقینا یہ خوف خدا عزوجل کی بہترین مثال ہے ،ایسے مرد مؤمن کی پاکدامنی پرکروڑوں سلام۔

    سیدی اعلیٰحضرت، امام اہلسنت،مجدد دین وملت، الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے''فتاوی رضویہ شریف'' جلد ۳۰صفحہ ۲۷۰ پر حضور نبی ئرحمت،شافعِ امّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکافرمانِ اقدس نقل فرمایا ،چنانچہ حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے، حضور نبئ پاک، صاحبِ لولاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : '' اللہ عزوجل مجھے ہمیشہ پاک ستھری پشتوں سے پاک رحموں میں منتقل فرماتا رہاصاف ستھرا آراستہ جب دو شاخیں پیدا ہوئیں ،میں ان میں بہتر شاخ میں تھا۔''
(بحوالہ کنز العمال،ج۱۲، ص۱۹۲،الحدیث:۳۵۴۸۴)
     سبحان اللہ عزوجل صادق ومصدوق صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کاکلام بالکل بر حق ہے ۔اللہ عزوجل ان مبارک ہستیوں کے صدقے ہمیں بھی شرم وحیاکی عظیم نعمت سے مالامال فرمائے ۔)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)
Flag Counter