Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
344 - 410
حکایت نمبر164:     حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ کریمہ
    حضرت سیدنا صالح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ، ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت سیدنامعاویہ بن سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے حضرت سیدنا ضرار رضی اللہ تعالیٰ عنہسے فرمایاـ: '' میرے سامنے حضرت سیدنا علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کے اوصاف بیان کرو۔''

    حضرت سیدنا ضرار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی :'' کیا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے اس سے معاف نہ رکھیں گے ؟'' ارشاد فرمایا: ''نہیں،بلکہ تم ان کے اوصاف بیان کرو۔'' حضرت سیدنا ضرار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پھر عرض کی:'' کیا مجھے اس سے عا فیت نہ دیں گے ؟'' ارشاد فرمایا:'' نہیں ،بلکہ تمہیں ان کے اوصاف ضرور بیان کرنا ہوں گے۔'' حضرت سیدناضرار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی: '' اچھا! اگر آپ ان کے اوصاف سننا ہی چاہتے ہیں تو سنئے۔

    امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم کے علم وعرفان کا اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ عزوجل کے معاملہ میں اور اس کے دین کی حمایت میں مضبوط ارادے رکھتے ، فیصلہ کن بات کرتے اور انتہائی عدل و انصاف سے کام لیتے ، ان کی ذات منبعِ علم وحکمت تھی ، جب کلام کرتے تو دہنِ مبارک سے حکمت ودانائی کے پھول جھڑتے ، دنیا اور اسی کی رنگینیوں سے وحشت کھاتے ، رات کے اندھیروں میں (عبادت الٰہی عزوجل) سے انہیں سرور حاصل ہوتا، اللہ عزوجل کی قسم ! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت زیادہ رونے والے ، دور اندیش اور غمزدہ تھے ، اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ، کھردرا اور موٹا لباس پسند فرماتے اور موٹی روٹی تناول فرماتے ۔

     اللہ عزوجل کی قسم ! ان کا رعب ودبدبہ ایسا تھا کہ ہم میں سے ہرایک ان سے کلام کرتے ہو ئے ڈرتا تھا ،حالانکہ جب ہم ان کے پاس جاتے تو وہ خود ملنے میں پہل کرتے اور جب ہم سوال کرتے تو جواب دیتے ، اور ہماری دعوت قبول فرماتے ۔

    اللہ عزوجل کی قسم ! ان کا رعب ودبدبہ ایسا تھا کہ ہم ان کے انتہائی قریب ہونے کے باوجود ان کے سامنے کلام کی جرأت نہ رکھتے ۔

    جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسکراتے تو دندانِ مبارک ایسے معلوم ہوتے جیسے موتیوں کی لڑی، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دینداروں کی تعظیم کرتے ، مسکینوں سے محبت کرتے، کسی طا قتوریا صاحب ثروت کو اس کی باطل آرزو میں امید نہ دلاتے ، کو ئی بھی کمزور شخص آپ کی عدالت سے مایوس نہ ہوتابلکہ اسے امید ہوتی کہ مجھے یہا ں انصاف ضرور ملے گا ۔ 

    اللہ عزوجل کی قسم!میں نے انہیں دیکھا کہ جب رات اپنے پر پھیلا دیتی ، تو آپ اپنی داڑھی مبارک کو پکڑ کر زارو قطا ر
Flag Counter