طرف سے گھیر لیااور تماشائی بن کر ایک سچے عاشق رسول اور ربُّ العٰلَمِین کی وحدانیت کاعلی الاعلان اظہار کرنے والے مردِ مؤمن کے گرد جمع ہوگئے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بالکل نہ گھبرائے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پایہ استقلال میں ذر ہ برابربھی کمی نہ آئی بلکہ آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں جلتی ہوئی ایمان کی شمع مزید روشن ہوگئی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کفارِ بد اطوار سے فرمایا: ''مجھے دورکعت اداکر لینے دو تاکہ میں اپنے اس ر بِّ حقیقی عزوجل کی بارگاہ میں آخری بار سجدہ ریزہوسکوں جس کے نام پر مجھے شہادت مل رہی ہے ،انہوں نے اجازت دے دی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیڑیاں کھول دیں ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبلہ رو ہو کر نمازشروع فرمادی۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑے اطمینان سے نمازاداکی پھر کفار سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا:''اگرمجھے اس بات کااحساس نہ ہوتاکہ میری طویل نمازسے شاید تم یہ سمجھنے لگو گے کہ میں موت کے خوف سے نماز طویل کر رہاہوں تو میں بہت خشوع خضوع سے نمازپڑھتااور اپنے ربّ عزوجل کی بارگاہ میں خوب طویل سجدے کرتا۔ پھر ان ظالموں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوکھجور کے ایک تنے کے ساتھ باندھ دیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں استغاثہ پیش کیااور یامحمداہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمیامحمداہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی صدائیں بلند کیں، پھر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس طرح دعاکی: ''اے پروردگار عزوجل! تو ا ن سب کو چن چن کر تباہ وبرباد کر دے اور ان میں سے کسی کو بھی باقی نہ رکھ۔'' اس کے بعد ابوسروعہ بن عقبہ بن حارث آگے بڑھااور اس ظالم نے ایک سچے عاشق رسول کو بڑی ہی بے دردی سے شہید کر دیا۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی عليہ وسلم)
؎ غلامانِ محمد ا جان دینے سے نہیں ڈرتے
یہ سرکٹ جائے یا رہ جائے کچھ پرواہ نہیں کرتے
(میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !ا س مرد مجاہد نے جان تو دے دی لیکن شمعِ ایمان کو کفر وشرک کی آندھیوں سے محفوظ رکھا،ان کی شہادت ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، انہوں نے وقتِ شہادت بھی نماز نہ چھوڑی، بس دل میں یہی آرزو مچل رہی تھی کہ وقتِ رخصت بھی اپنے ربّ عزوجل کی بارگاہ میں سر جھکا لوں اور اس کی عبادت کر لوں۔اللہ عزوجل ہمیں بھی ان کے صدقے صبر واستقامت عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی عليہ وسلم)