Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
278 - 410
    (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سبحان اللہ عزوجل ! ہمارا دینِ اسلام کتناعظیم دین ہے کہ اس نے آکر تمام لوگوں کو ایک ہی صف میں کھڑاکر دیا۔ چاہے کو ئی با دشاہ ہو یا فقیر۔ جب حقوق العباد کا معاملہ ہو تو جس کا حق ثابت ہوجائے اُسے اس کاپورا پورا حق اداکرنے کا حکم دیا اور اللہ عزوجل نے دین اسلام میں ایسے ایسے مردانِ مجاہدپیدا فرمائے جو کبھی بھی حق سے روگردانی نہیں کرتے۔ ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں ،چاہے اس کے لئے با دشاہوں سے بھی ٹکر کیوں نہ لینی پڑے ، دین اسلام نے ہمیں مساوات کا درس دیا، اللہ عزوجل ہمیں ہمیشہ حق کا ساتھ دینے کی تو فیق عطا فرمائے اور دین اسلام پر ہی ہمارا خاتمہ فرمائے۔ کتنا پیارا ہے ہمارا دین جس نے مساوات وبرابری کا درس دیا۔ آمین بجاہ ِالنبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)

؎ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود وایاز             نہ کو ئی بندہ رہا نہ کو ئی بندہ نواز
حکایت نمبر132:                پانچ لاکھ درہم کادعویٰ ۱؎
    حضرت سیدنا مصعب بن عبد اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''خلیفہ ہارون الرشید علیہ رحمۃ اللہ المجید کا دورِ خلافت تھا، حضرت سیدنا عبید بن ظبیان علیہ رحمۃ اللہ المنان رِقّہ(یعنی شہر) کے قاضی تھے اور اس شہر کا امیر (یعنی گورنر) عیسیٰ بن جعفر عبا سی تھا، حضرت سیدنا عبید بن ظبیان علیہ رحمۃ اللہ المنان ایک با ہمت، عادل اور رحم دل قاضی تھے، کسی پر ظلم برداشت نہ کرتے اور حق دار کو حق دلوا کر ہی دم لیتے۔ 

    ایک مرتبہ ان کی عدالت میں ایک شخص آیا اور اس نے گورنر ''عیسیٰ بن جعفر'' کے خلاف دعوی کیا کہ اس نے مجھ سے پانچ لاکھ درہم لئے تھے اور اب دینے سے انکار کر رہا ہے، خدارا! مجھے میرا حق دلوایا جائے،جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کی بات سنی تو فوراً کاتب کو بلایا اور فرمایا:'' امیرِشہر کے نام پیغام لکھو، کاتب نے پیغام لکھا، جس کا مضمون کچھ اس طرح تھا: 

    ''اے ہمارے امیر! اللہ عزوجل آپ کو سلامت رکھے، اپنی نعمتیں آپ پر نچھاور فرمائے ، آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

آج میرے پاس ایک شخص نے دعوی درج کرایا ہے کہ'' امیرِ شہر نے مجھ سے پانچ لاکھ درہم لے کر واپس نہیں کئے لہٰذا مجھے میرا
۱ؔ؎:ااس حکایت کاکچھ حصہ عربی متن میں نہیں اس لئے آخری حصہ قدرے تصرف کے ساتھ علامہ محمد صالح فرفورکی کتاب من رشخات الخلود (مترجم) ص۱۴۳سے لیا گیا ہے
Flag Counter