Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
243 - 410
الاعظم کی یہ کرامت بیان کی تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:'' اگر اللہ عزوجل کا بندہ یقینِ کا مل کے ساتھ دیوار سے کہے کہ ہمیں کھجوریں کھِلاتو اللہ عزوجل اس پر قادر ہے کہ وہ اپنے بندے کودیوار سے تازہ کجھوریں کھلادے۔'' یہ کہنے کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دیوار پر ا پنا دستِ کرامت مارا تو دیوار سے تازہ وعمدہ کجھوریں گرنا شر وع ہوگئیں ۔لوگو ں نے آج پہلی مرتبہ ایسی کھجوریں کھائیں جو درخت سے نہیں بلکہ ایک ولی اللہ کی کرامت سے دیوار سے حاصل ہوئیں۔ یہ منظر دیکھ کر حضرت سیدنا ذوالنون مصری علیہ رحمۃ اللہ القوی مغموم ہوگئے ، او راللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض گزار ہوئے: '' اے میرے پاک پروردگار عزوجل !میں اس بات سے تیری پناہ چاہتاہوں کہ تُو مجھ پر ناراض ہو، مجھے اپنی ناراضگی سے ہمیشہ محفوظ رکھنا ،کبھی بھی مجھ سے ناراض نہ ہونا۔'' 

؎ عفو کر اور سدا کے لئے راضی ہوجا           یہ کرم کر دے تو جنت میں رہوں گا یا رب عزوجل 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی عليہ وسلم)
حکایت نمبر116:                 خشک زبانیں
    حضرت سیدنا محمد بن حسین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''میں نے حضرت سیدنا ابو معاویہ اسود علیہ رحمۃاللہ الاحد کو مقام ''طرطوس''میں آدھی رات کے وقت دیکھا کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زار وقطار رو رہے تھے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زبان مبارک پر یہ نصیحت آموز کلمات جاری تھے:

    خبردار! جس شخص نے دنیا ہی کو اپنا مقصد ِعظیم بنا لیا اور ہر وقت اسی کی تگ ودومیں لگا رہاتو کل بروزِ قیامت اسے بہت زیادہ غم وپر یشانی کاسامنا کرنا پڑے گا اور جو شخص آخرت میں پیش آنے والے معاملات کو یا د رکھتا ہے اوربروزِ قیامت پیش آنے والی سختیوں اور اورگھبراہٹو ں کو ہر دم پیشِ نظر رکھتا ہے تواس کا دل دنیا سے اُچاٹ ہوجاتا ہے اور جو شخص اللہ عزوجل کے عذاب کی وعیدوں سے ڈرتا ہے وہ بھی دنیا وی خواہشات کو چھوڑ دیتا ہے۔

    اے مسکین! اگر تُو چاہتا ہے کہ تجھے راحت وسکون اور عظیم نعمتیں ملیں تو رات کو کم سویاکراور شب بیداری کو اپنا معمول بنا لے، جب تجھے کوئی نصیحت کرے ،نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے تو اس کی دعوت قبول کر۔ تو اپنے پیچھے والوں کے رزق کی فکر میں غمگین نہ ہو کیونکہ تو ان کے رزق کامکلف نہیں بنایا گیا۔
Flag Counter