حضرت سیدنا محمد بن محمد صوفی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں کہ میں ایک بار موسمِ سرما کی بہت سرد رات کسی کام سے ''حلوان'' کی پہاڑیوں میں گیا ۔سردی اپنی اِنتہاء کو پہنچ چکی تھی ،میں نے اپنے جسم پر دوہر الباس پہنا ہوا تھا اور ایک موٹا کمبل بھی اوڑ ھ رکھا تھا لیکن پھر بھی سردی کی وجہ سے مجھے بہت پریشانی ہو رہی تھی۔ اچانک میری نظر ایک نوجوان پر پڑی جس کے جسم پر صرف دو چادریں تھیں جن سے صرف ستر پوشی ہو سکتی تھی، اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی کپڑا نہیں تھا۔وہ بالکل مطمئن نظر آرہا تھا گویا سردی کی وجہ سے اسے کوئی پریشانی ہی نہیں ۔ میں اس کی جانب بڑھا لیکن وہ مجھ سے دُور ہٹ کر چلنے لگا۔میں پھر اس کے قریب گیا لیکن وہ مجھ سے دور ہوگیا ، پھر میں جلدی جلدی چلا اور اس کے پاس پہنچ گیا اورپوچھا: ''تم مجھ سے دور کیوں بھاگ رہے ہو؟'' کیا میں کو ئی درندہ ہوں جو تم مجھ سے دوری چاہ رہے ہو؟'' یہ سن کر اس نوجوان نے کہا: ''اگر ستّر(70) درندے میرے سامنے آجائیں تو مجھے ان سے اِتنی پریشانی نہیں ہوگی جتنی تمہاری ملاقات سے ہو رہی ہے۔''
میں نے اس سے کہا :'' اتنی سخت سردی میں تم نے صرف دو معمولی چادریں جسم پر لپیٹی ہوئی ہیں اور تمہیں سردی کا احساس تک نہیں ہورہا اور میری حالت یہ ہے کہ سردی سے حفاظت کے لئے کئی کپڑے موجود ہیں پھر بھی سردی محسوس کر رہا ہوں، تم مجھے کوئی نصیحت کرو تاکہ میں اپنے رب عزوجل سے صلح کر لو ں اور میرے دل میں اس کی محبت راسخ ہوجائے ۔'' وہ نوجوان کہنے لگا :''کیا تم نصیحت آموز باتیں سننا چاہتے ہو؟'' میں نے کہا :''ہاں۔'' پھر اس نوجوان نے یہ چاراشعار پڑھے: