نام ونسب :
آپ کالقب:جمال الدین ،کنیت:ابوالفرج اورنام ونسب:عبدالرحمن بن علی بن محمد بن علی بن عبداللہ بن حمادی بن احمد بن محمد بن جعفر الجوزی بن عبداللہ بن قاسم بن نضر بن قاسم بن محمد بن عبداللہ بن عبد الرحمن بن قاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق خلیفہ المسلین خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا سلسلہ نسب حضرت سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطہ سے حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔
ولادت وپرورش:
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۵۱۱ھ میں عرو س البلادبغداد شریف میں پیداہوئے۔ابھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تین سال کے تھے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد محترم اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔والد کی وفات کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پھوپھی نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پرورش کا ذمہ لیا اور خوب پیار و محبت سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پرورش کی ۔
تعلیم:
جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کچھ ہوش سنبھا لا تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی پھوپھی جان آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اس علاقے کے مشہور حافظ حضرت سیدنا ابوالفضل بن ناصر علیہ رحمۃ اللہ القادر کے پاس لے گئیں اور خواہش ظاہر کی کہ میرے بھتیجے کو حافظ بنادیں ، اُستاد کی جوہرشناس نگاہوں نے دیکھ لیا کہ یہ بچہ دینِ اسلام کا سر مایہ ہے اور اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! مستقبل میں دینِ متین کی خوب خدمت کریگا ۔ چنانچہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اپنے حلقہ تلامذہ میں شامل فرمالیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی ذہانت ، محنت اوراستادکے اَدب واِحترام کی وجہ سے کلامِ مجید کو اپنے دل کے آبگینے میں سجالیااور بہت جلد حافظِ قرآن بن گئے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے درسِ حدیث کی ابتداء بھی حضرت سیدنا ابن ناصرعلیہ رحمۃاللہ القادر ہی سے کی اورانہی سے علم القرأۃ سیکھا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے علمِ فقہ اپنے زمانے کے مشہور حنبلی فقہیہ حضر ت ابوبکر دینوری حنبلی علیہ رحمۃاللہ القوی اور حضرت ابن الفراء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے علمِ ادب ولغت حضرت ابومنصور ابن جوالیقی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے