| عُیونُ الحِکایات (حصہ اول) |
میں سے کوئی ایسا بھی ہے جسے اس بات نے رُلایا ہو کہ مرنے کے بعد قبر میں میرا کیا حال ہوگا ، عنقریب مجھے وحشت ناک تنگ وتاریک قبر میں چھوڑ دیا جائے گا ، کیا تم میں سے کوئی اس بات پر بھی رویا کہ مجھے مرنے کے بعد منکر ونکیر سے واسطہ پڑے گا؟ کیاتم میں سے کوئی اس خوف سے بھی رویا کہ مجھے میرے پرور دگار عزوجل کے سامنے (حساب وکتاب ) کے لئے کھڑا کیا جائے گا ، تم میں سے کوئی بھی میری اُخروی پریشانیوں کی وجہ سے نہیں رویا بلکہ ہر ایک اپنی دنیا کی وجہ سے رو رہا ہے ،پھر ایک چیخ ماری اور ان کی رُوح قَفَسِ عُنصری سے پرواز کرگئی ۔'' (اللہ عزوحل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی صلی اللہ تعالی عليہ وسلم)
حکایت نمبر56: چوتھے آسمان کا فرشتہ
حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم،ر ء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلَّم کے صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تجارت کیا کرتے تھے، ایک ُملک سے دوسرے ُملک اورایک شہر سے دوسرے شہر مالِ تجارت لے جاتے ، وہ بہت متقی وپرہیزگار تھے اور ان کی عادت تھی کہ اکیلے ہی سفر کرتے ۔
اسی طرح ایک مرتبہ وہ سامانِ تجارت لے کر سفر پر روانہ ہوئے ۔جب ایک جنگل میں پہنچے تو اچانک آہنی زِرہ پہنے ایک مسلّح ڈاکو نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو روک لیا اور کہا :'' اپنا سارا مال میرے حوالے کر دو اور قتل ہونے کے لئے تیار ہوجاؤ ۔'' یہ سن کر وہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے : ''تمہارا مقصودمال ہے تم میرا سارا مال لے لواور مجھے جانے دو ،مجھے قتل کرنے سے تمہیں کیا فائدہ ہوگا ؟ یہ لومیں اپنا تمام مال تمہارے حوالے کرتا ہوں ۔''
یہ سن کر ڈاکونے کہا:'' میں تمہارا مال تو لوں گا ہی مگر تمہیں قتل بھی ضرور کروں گا۔'' اتنا کہنے کے بعد جب وہ حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا تو اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا :'' جب تم میرے قتل کا ارادہ کرہی چکے ہو تو مجھے تھوڑی مہلت دو تا کہ میں اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں سجدہ کرلوں او راس سے دعا کرلوں ۔'' یہ سن کر ڈاکو نے کہا : ''جو کرنا ہے جلدی کرو میں تمہیں قتل ضرور کروں گا ، جلدی سے نماز وغیرہ پڑھ لو ۔'' اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وضو کیا،چار رکعت نماز پڑھی ، پھر سجدہ کی حالت میں اللہ ربُّ العزت عزوجل سے اس طر ح دعا مانگنے لگے :'' یَا وَدُوْدُ یَا ذَاالْعَرْشِ الْمَجِیْد،ِ یَا فَعَّالُ لِّمَا یُرِیْدُ، اَسْئئَلُکَ بِعِزِّکَ الَّذِیْ لَا یُرَامُ وَمُلْکِ الَّذِیْ