Brailvi Books

عورتیں اور مزارات کی حاضری
6 - 53
حاصل کررہا ہے، اس رسالہ کو مرتب کرنے کے لیے فاضل علماء کرام کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اور ان کے کام کا منہج درجِ ذیل ہے۔

(1) عربی عبارات کی تصحیح اور ان کا ترجمہ ۔

(2) عربی عبارات کی، ماخذ کے ساتھ تطبیق و تخریج

(3) قرآنی آیات (بلا مترجم)کا امام اہلسنّت ، مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن ''کنزالایمان''سے ترجمہ۔

(4ـ) احادیث ِ مبارکہ کی مکمل تخریج رقم الاحادیث، صفحہ نمبر اور مطبوعہ کے ساتھ۔

(5) ادق اور مشکل مقامات کی حاشیہ میں تسہیل۔

(6ـ) مناسبت کے اعتبار سے جہاں ضروری تھا، وہاں عنوانات (headings)بھی قائم کردیئے ہیں۔

نیز کتاب کے آخر میں نہ صرف ماخذ کی فہرست، بلکہ اس رسالے کے وہ صفحات بھی درج ِ کردیئے گئے ہیں، جن پر ماخذ کی کتاب کے حوالے ہیں۔

اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دُعا ہے کہ ہماری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمالے اور اسے سبب مغفرت بنادے،  آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم۔
المدینۃ العلمیہ
Flag Counter