ترجمہ کنز الایمان : ''اور ہم نے آدمی کو حکم کیا کہ اپنے ماں باپ سے بھلائی کرے۔''(پ ۲۶، سورۃ الاحقاف: ۱۵)
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدّدِ دین و ملت مولاناالشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت احسن انداز میں والدین کے حقوق بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں :
''بالجملہ والدین کاحق وہ نہیں کہ انسان اس سے کبھی عہدہ بر آ ہو وہ اس کے حیات و وجود کے سبب ہیں تو جو کچھ نعمتیں دینی و دُنیوی پائے گا سب اُنھیں کے طفیل میں ہوئیں کہ ہر نعمت وکمال ، وجود پر موقوف ہے اور وجود کے سبب وہ ہوئے تو صرف ماں باپ ہونا ہی ایسے عظیم حق کا مُوجِب ہے جس سے بری الذمہ کبھی نہیں ہو سکتا ،نہ کہ اس کے ساتھ اس کی پرورش میں ان کی کوششیں، اس کے آرام کے لئے ان کی تکلیفیں خصوصاً پیٹ میں رکھنے، پیدا ہونے ، دودھ پلانے میں ماں کی اذیتیں، ان کا شکر کہاں تک ادا ہو سکتا ہے ۔خلاصہ یہ کہ وہ اس کے لئے اللہ و رسول جل جلالہٗ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سائے اور ان کی ربُوبیّت و رحمت کے مَظہر ہیں ، ولہٰذا ''قرآن عظیم''میں اللہ جل جلالہ نے اپنے حق کے ساتھ ان کا ذکر فرمایا کہ:
( اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ )
''حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا''
حدیث شریف میں ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حاضر ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ! ایک راہ میں ایسے گرم پتھروں پر کہ اگر گوشت ان پر ڈالا جاتا کباب ہو جاتا، میں ۶(چھ)میل تک اپنی