انسان بے ساختہ پُکار اٹھتا ہے کہ امامِ اہلسنّت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، سیِّدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجُتَہِدانہ بصیرت کا پَر تَو ہیں ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کُتُب رَہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ۔ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو چاہیے کہ سرکارِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی جُملہ تصانیف کا حسبِ استطاعت ضَرور مطالَعَہ کرے۔
الحمد للہ عزوجل تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی''
نیکی کی دعوت ،اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدَّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس