اولاد کے حُقوق |
کردیا، یا بہو کا مہر مثل پانسو ہے ہزار باندھ لینا، یا پسر کا نکاح کسی باندی سے یا دختر کا کسی ایسے شخص سے جو مذہب یا نسب یا پیشہ یا افعال یا مال میں وہ نَقْص (عيب) رکھتا ہو جس کے باعث اُس سے نکاح موجبِ عار ( شرم کا باعث ) ہو ،ایک بارتو ایسا نکاح باپ کا کیا ہوا نافذ ہوتا ہے جبکہ نشے میں نہ ہو،مگر دوبارہ اپنے کسی نا بالغ بچے کا ایسا نکاح کریگا تو اصلًا صحیح نہ ہو گا کما قدمنا في النکاح۔ (جیسا کہ بحثِ نکاح میں ہم نے اسے پہلے بیان کر دیا ہے )(1)۔
ہفتم :
ختنہ میں بھی ایک صورت جبر کی ہے کہ اگر کسی شہر کے لوگ چھوڑ دیں، سلطانِ اسلام انہیں مجبور کریگا، نہ مانیں گے تو ان پر جہاد فرمائے گا
کما في ''الدرّ المختار''
۔ (جیسا کہ "در مختار" میں ہے) (2)۔
واللہ تعالی أعلم
رسالہ : ''مشعلۃ الإرشاد '' ختم ہوا۔
= بعد میں کسی قسم کی کمی بیشی ہوئی تو اس کا اعتبار نہیں مثلاً ایک کا جب نکاح ہوا تھااس وقت جس حیثیت کی تھی دوسری بھی اپنے نکاح کے وقت اسی حیثیت کی ہے مگر پہلی میں بعد کو کمی ہو گئی اور دوسری میں زیادتی یا برعکس ہوا تو اس کا اعتبار نہیں۔ (''الدرّ المختار ''، کتاب النکاح، باب المہر، ج۴، ص۲۷۳-۲۷۶)۔ اگر اس خاندان میں کوئی ایسی عورت نہ ہو جس کا مہر اس کے لئے مہرِ مثل ہو سکے تو کوئی دوسرا خاندان جو اس کے خاندان کے مثل ہے اس میں کوئی عورت اس جیسی ہو، اُس کا مہر اس کے لئے مہرمثل ہو گا۔ (عالمگیری) (''الفتاوی الہندیۃ''، کتاب النکاح، الباب السابع، ج۱، ص۳۰۶)۔ (''بہار شریعت''، جلد دوم ، حصہ ۷، مہر کا بیان ، ص۶۲-۶۳)۔ (1) ''الفتاوی الرضویۃ''، کتاب النکاح، باب الولي، ج۱۱، ص ۵۷۹۔ (2) ''الدرّ المختار''، کتاب الخنثی، مسائل شتی، ج۱۰، ص ۵۱۵۔