Brailvi Books

نُور کا کِھلونا
22 - 33
{7 } مدنی منّے کارو نا کام آگیا !
	مشہورصَحابی حضرتِ سیِّدُناسعدبن ابی وقّاص رضی اللہ تعالیٰ عنہکے چھو ٹے بھائی حضرت سیِّدُناعُمَیر بن ابی وقّاص ر ضی اللہ تعالیٰ عنہُجوابھی نَوعُمرہی تھے غزوئہ بدر کے موقع پرفوج کی تیّاری کے وقت اِدھراُدھرچھپتے پھررہے تھے۔ حضرت سیِّدُنا سعدرضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں ،میں نے تَعَجُّب سے پوچھا،کیوں چھپتے پھررہے  ہو؟کہنے لگے،کہیں ایسانہ ہوکہ مجھے سرکارصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم دیکھ لیں اوربچہ سمجھ کرجِہادپرجانے سے منع فرمادیں۔بھیّا!مجھے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں لڑنے کابڑاشوق ہے۔کاش !مجھے شہادت نصیب ہوجائے۔آخرکارسرکارِنامدارصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّمکی توجُّہ میں آہی گئے اوران کوکم عُمری کی وجہ سے منع فرمادیا۔حضرتِ سیِّدُناعُمَیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ غلبۂ شوق کے سبب رونے لگے ان کاآرزوئے شہادت میں  روناکام آگیا اور تاجدارِ رسالتصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّمنے اجازت مرحمت فرمادی۔جنگ میں شریک ہوگئے اوردوسری آرزوبھی پوری ہوگئی کہ اُسی جنگ میں  شہادت کی سعادت بھی نصیب ہوگئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کے بڑے بھائی حضر تِ سیِّدُنا سعدبن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں میرے بھائی عُمَیررضی اللہ تعالیٰ عنہ چھو ٹے  تھے اورتلواربڑی تھی لہذامیں اسکی حمائل (یعنی تلوار رکھنے کی جگہ)کے تَسموں  میں