نو مسلم کی درد بھری داستان |
الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسنّت ، با نی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیان کے تحریری گلدستے''سیاہ فام غلام''میں منقول ہے کہ امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین،سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: جِبرئیل (علیہ السلام) نے مجھ سے عرض کی کہ رب تعالیٰ فرماتا ہے:اے محمّد! (علیہ الصلوۃ و السلام)کیاتم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک بار دُرُود بھیجے،میں اُس پر دس رَحمتیں نازل کروں اور آپ کی اُمَّت میں سے جو کوئی ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ۔
(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ،ج۱ ص۱۸۹، حدیث ۹۲۸، دارالکتب العلمیۃ بیروت )
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں:رب کے سلام بھیجنے سے مُرادیا تو بذرِیعہ ملائکہ اسے سلام کہلوانا ہے یا آفتوں اورمصیبتوں سے سلامت رکھنا۔
(مراۃ المناجیح ج۲ص۱۰۲،ضیاء القراٰن)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد