Brailvi Books

نصاب التجوید
72 - 79
(iii) ھائے تانیث: جو اسم واحد مونث کے آخر میں لاحق ہوتی ہے اورعلامت تانیث ہوتی ہے یہ وصل میں تاپرھی جاتی ہے اوروقف میں ہائے ساکنہ سے بدل جاتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اسے ہائے تانیث کہتے ہیں۔

مثلا جَنَّۃٌ سے حالت وقف میں جَنَّہْ اور اَلْحُطَمَۃِ سے حالت وقف میں اَلْحُطَمَہْ



 		سوالات سبق نمبر ۲۳

۱۔    بنیادی طورپر ھا کی اقسام بیان فرمائیں اورہر ایک کی تعریف کریں۔

۲۔    ھائے زائدہ کی کتنی اقسام ہیں ؟سب کے نام تحریرکریں اورہر ایک کی تعریف 

    مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔

۳۔    ھا ضمیر کب مضموم ہوگی مثالیں دے کر وضاحت کریں اوراس قاعدے سے 

    کتنے اورکون کون سے کلمات مستثنٰی ہیں ؟

۴۔    ھا ضمیر میں کہاں کہاں مدہ کیا جائے گا اورکہاں نہیں کیا جائے گا بیان فرمائیں 

    اوراس قاعدہ سے جو کلمات مستثنٰی ہیں وہ بھی بیان فرمائیں۔