Brailvi Books

نصاب التجوید
67 - 79
   سبق نمبر ۲۲ 

اجتماع ساکنین 

(دوساکنوں کاجمع ہونا)
  قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر دو ساکن جمع ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے ان کو پڑھنے میں ثقل پیداہوتاہے لہذا قراء حضرات نے اس ثقل کو دور کرنے کے لئے کچھ قوانین وضع کئے ہیں۔

اجتما ع ساکنین کی دو اقسام ہیں 

    ۱۔اجتماع ساکنین علی حدّہٖ    ۲۔اجتماع ساکنین علی غیر حدّہٖ

(۱)اجتماع ساکنین علی حدّہٖ: یعنی دو ساکنوں کا ایک ہی کلمہ میں جمع ہونا اس کی مندرجہ ذیل تین صورتیں ہیں۔

(i)دوساکن ایک کلمہ میں اس طرح جمع ہوں کہ پہلا ساکن ''حرف مدہ ''اوردوسرا ساکن ''سکون اصلی ''ہوتو اسے دراز کر کے پڑھیں گے ۔ مثلاً دَآبَّہ

(ii) دو ساکنوں کا ایک کلمہ میں اس طرح جمع ہونا کہ پہلا ساکن ''حرف مدّہ'' اوردوسرا ساکن ''سکون عارضی''ہوتو پہلے ساکن کو دراز کر کے پڑھیں گے۔ مثلاً یَعْلَمُوْن

(iii)دو ساکنوں کا ایک کلمہ میں اس طرح جمع ہونا کہ پہلا ساکن غیر مدہ اوردوسرا سکون عارضی ہوتو دونوں ساکنوں کو بغیر کھینچے باقی رکھ کر پڑھیں گے۔

    مثلاً اَلْقَدْر o وَالْعَصْرo
Flag Counter