Brailvi Books

نصاب التجوید
20 - 79
 سبق نمبر ۷

صفات لازمہ
صفات لازمہ کی دو اقسام ہیں ۔

    ۱۔ صفات لازمہ متضادہ     ۲۔ صفات لازمہ غیر متضادہ 

صفاتِ لازمہ متضادہ : وہ صفات جنکی ضد موجود ہو ۔اکثر قراء کے نزدیک صفاتِ لازمہ متضادہ دس ہیں ۔

    ۱۔    ہَمْس             ۶۔    جَہر    

    ۲۔    شدّت ، توسط       ۷۔    رخاوت 

    ۳۔    استعلاء            ۸۔     اِسْتِفَال 

    ۴۔    اطباق            ۹۔      انفتاح

    ۵۔    اِذلاق            ۱۰۔      اِصمات

ان کو پانچ حصوں میں تقسیم کیاجاتاہے۔
نمبر ۱

         ہمس 						جہر

لغوی معنٰی: پستی اورکمزور				لغوی معنٰی : بلندی ، قوت

اصطلاحی معنٰی : پست اورکمزور آواز کوکہتے ہیں۔		اصطلاحی معنٰی: بلنداورقوی آواز کو کہتے ہیں ۔
Flag Counter