Brailvi Books

نصاب المنطق
9 - 144
دوسری چیز کے ساتھ اس طرح خاص کردیناکہ پہلی چیزکے علم سے دوسری چیزکا علم حاصل ہوجائے وضع کہلاتاہے۔پہلی کومَوْضُوْع اوردوسری کو موضوع لَہٗ کہاجاتاہے۔
وضاحت:
     جیسے لفظ قلم کے جاننے سے خود قلم کا علم حاصل ہوتا ہے اس مثال میں لفظِ قلم موضوع اور خود قلم موضوع لہ ہے نیز خاص کرنے والے کو واضِعْ کہا جاتاہے۔
فائدہ:
    دلالت تو وضع کے بغیر پائی جاسکتی ہے لیکن وضع دلالت کے بغیر نہیں پائی جا سکتی جیسے: لفظ زید کی دلالت زیدکی ذات پر ،یہاں وضع بھی ہے اور دلالت بھی ،جبکہ دھواں کی دلالت آگ پر یہاں صرف دلالت پائی جارہی ہے وضع نہیں ۔
دلالت کی اقسام
     دلالت کی دوقسمیں ہیں: ۱۔دلالت لفظیہ     ۲۔ دلالت غیر لفظیہ
۱۔دلالت لفظیہ:
    وہ دلالت ہے جس میں دال لفظ ہو جیسے:لفظ کراچی کی دلالت شہر کراچی پر۔
۲۔ دلالت غیر لفظیہ:
    وہ دلالت ہے جس میں دال لفظ نہ ہوجیسے: دھوئیں کی دلالت آگ پر ۔
٭٭٭٭٭
Flag Counter