اس اعتبار سے قضیہ حملیہ کی تین قسمیں ہیں۔ ۱۔ قضیہ حملیہ خارجیہ ۲۔ قضیہ حملیہ ذہنیہ ۳۔ قضیہ حملیہ حقیقیہ
۱۔قضیہ حملیہ خارجیہ:
وہ قضیہ حملیہ ہے جس میں موضوع پر خارج میں موجودہونے کے اعتبارسے حکم لگایا گیاہو۔جیسے
زَیْدٌ کَاتِبٌ۔
وضاحت:
اس مثال میں زید (موضوع) پر کاتب کاحکم زید کے خارج میں ہونے کے اعتبار سے لگایا گیا ہے ۔
۲۔ قضیہ حملیہ ذہنیہ:
وہ قضیہ حملیہ جس میں موضوع پر ذہن میں ہونے کے اعتبار سے حکم لگایا گیا ہو۔ جیسے
أَلاِنْسَانُ کُلِّیٌّ۔
وضاحت:
اس مثال میں الانسان (موضوع) پر کلی کاحکم ذہن میں موجود ہونے کے اعتبار سے لگایا گیاہے۔