وضاحت:
جلانا آگ کے لیے لازم وجود خارجی ہے۔کیونکہ ''جلانا''آگ کو اس کے خارج میں پائے جانے کے وقت لازم ہے نہ کہ ذہن میں پائے جانے کے وقت۔
۳۔ لازم وجودذہنی:
وہ لازم ہے جومعروض کوذہن میں پائے جانے کے وقت لازم ہو۔ جیسے: کلی ہوناانسان کیلئے ۔
وضاحت:
کلی ہونا انسان کو ذہن کے اعتبار سے لازم ہے ۔کیونکہ کلی یا جزئی ہونا عقلی باتیں ہیں جن کا خارج میں وجود نہیں۔
دلیل کی طرف محتاج ہونے یانہ ہونے کے اعتبارسے لازم کی تقسیم
اس اعتبارسے لازم کی دوقسمیں ہیں: ۱۔ لازم بیّن ۲۔ لازم غیر بیّن
۱۔لازم بیّن:
وہ لازم ہے جس کے لزوم پردلیل کی ضرورت نہ ہو۔جیسے: آگ کیلئے جلانا۔
۲۔لازم غیر بیّن: