نصاب المنطق |
(حیوان)کے تحت پایا جارہا ہے اور ہراخص جو اعم کے تحت ہو وہ جزئی اضافی ہوتاہے لہذاانسان جزئی اضافی ہوا۔
فائدہ:
جزئی حقیقی ''خاص'' اور جزئی اضافی'' عام'' ہے یعنی ہر جزئی حقیقی جزئی اضافی توہوتی ہے لیکن ہرجزئی اضافی جزئی حقیقی نہیں ہوتی۔جیسے: زید جزئی حقیقی ہے کیونکہ اس کا اطلاق خاص اور معین پر ہوتاہے ا سی طرح زید جزئی اضافی بھی ہے کیونکہ اعم(انسان)کے تحت واقع ہے۔ اورانسان جزئی اضافی توہے کیونکہ یہ اعم (حیوان)کے تحت واقع ہے لیکن یہ جزئی حقیقی نہیں کیونکہ اس پر جزئی حقیقی کی تعریف صادق نہیں آتی۔
٭٭٭٭٭