Brailvi Books

نصاب المنطق
35 - 144
سبق نمبر: 17
(۔۔۔۔۔۔نسبت کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
نسبت کی چار قسمیں ہیں :
۱۔ نسبتِ تساوی     ۲۔ نسبتِ تباین 

۳۔ نسبتِ عموم خصوص مطلق ۴۔ نسبتِ عموم خصوص من وجہ
۱۔نسبت تساوی:
    وہ نسبت جو ایسی دو کلیوں کے درمیان پائی جائے کہ ان میں سے ہر ایک دوسری کلی کے ہرہر فرد پر صادق آئے۔جیسے:انسان اور ناطق کے درمیان نسبت ۔
وضاحت:
    انسان اور ناطق دوایسی کلیاں ہیں کہ ان میں سے ہرایک دوسری کلی کے ہرہرفرد پر صادق آتی ہے جیسے: ہرانسان ناطق ہے اورہر ناطق ،ضاحک ہے ۔
۲۔ نسبت تباین:
    وہ نسبت جو ایسی دوکلیوں کے درمیان پائی جائے کہ ان میں سے کوئی کلی بھی دوسری کلی کے کسی فرد پر صادق نہ آئے جیسے: انسان اورپتھر ۔
وضاحت:
    انسان اور پتھر دوایسی کلیاں ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک بھی دوسری کلی کے کسی فرد پر صادق نہیں آتی کیونکہ کوئی بھی انسان پتھر نہیں اور اسی طرح کوئی بھی پتھر انسان نہیں لہذا ان
Flag Counter