وہ لفظ مفردجس کے کثیر معانی ہوں اورواضع نے اس لفظ کوہرہرمعنی کیلئے ابتداء علیحدہ علیحدہ وضع کیا ہوجیسے: ہار ،پھل۔ہارکے دومعنی ہیں ایک شکست جو جیت کا مقابل ہے دوسرا وہ جو گلے میں پہنا جاتاہے۔ اسی طرح پھل کے بھی دو معنی ہیں ایک تو جو کھایا جاتا ہے دوسرا وہ جو چاقواورتیرمیں لگایاجاتا ہے ،اسی طرح عربی میں''عین''جس کے معنی ذات، آنکھ،سونا(دھات)،سورج وغیرہ ہیں۔
وہ لفظ مفرد جس کوابتداء ً توایک معنی کے لئے وضع کیا گیا ہو لیکن پھر اس کا استعمال کسی دوسرے معنی میں اس طرح ہونے لگا ہو کہ پہلے معنی کو چھوڑ دیا گیاہو۔ جیسے: لفظ صَلٰوۃٌ کہ ابتداء ً تو اس کی وضع دعا کیلئے تھی لیکن پھر یہ نماز کے معنی میں ایسا مشہور ہوگیا کہ دعا والے معنی کوچھوڑ دیاگیا۔
لفظ کے ایک معنی کو دوسرے معنی میں نقل کرنے کے لحاظ سے تین قسمیں ہیں۔
۱۔ منقول شرعی ۲۔ منقول عرفی ۳۔ منقول اصطلاحی