اَلأَرْبَعَۃُ زَوْجٌ ۔
اس قضیہ کے ذہن میں آتے ہی فورا دلیل بھی ذہن میں آجاتی ہے کہ چار دوحصوں میں برابر تقسیم ہوجاتاہے اورجو دوبرابرحصوں میں تقسیم ہوجائے وہ جفت ہوتاہے لہذا چار جفت ہے۔
قضایا غیر یقینہ کی اقسام
ان کی سات قسمیں ہیں:
۱۔مُسَلَّمَات ۲۔ مَشْہُوْرَات ۳۔ مَقْبُوْلات ۴۔ مَظْنُوْنَات ۵۔ مُخَیَّلات ۶۔ مُشَبَّھَات ۷۔ وَھْمِیَات
۱۔ مسلمات:
وہ قضایا جو بحث کرنے والے دونوں فریقوں کے درمیان تسلیم شدہ ہوں۔ جیسے:
اَلظُّلْمُ قَبِیْحٌ ۔
۲۔مشہورات:
وہ قضایا جن میں کسی قوم کی را ئیں متفق ہوں۔جیسے:
أَلاِحْسَانُ حَسَنٌ۔
۳۔ مقبولات:
بلند مرتبہ ہستیوں کے وہ اقوال جن کو لوگ'' حسن ِظن'' کی بناء پر قبول کرتے ہیں۔ جیسے امیر اہلسنت شیخ طریقت رہبر شریعت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ ومولانا
ابو بلال محمد الیا س عطّار