Brailvi Books

نصاب المنطق
141 - 144
سبق نمبر: 47
(۔۔۔۔۔۔قیاس کے قضایا کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
وہ قضایا جن سے مل کر قیاس بنتاہے ان کی دوقسمیں ہیں:

۱۔ یقینیہ         ۲۔ غیر یقینیہ
قضایا یقینیہ کی اقسام
ان کی دوقسمیں ہیں :

۱۔ بدیہیات    ۲۔ نظریات جوبدیہی طورپر یقین تک پہنچانے والے ہوں۔
قضایائے بدیہیہ کی اقسام
ان کی چھ قسمیں ہیں:
۱۔أَوَّلِیَات         ۲۔مُشَاہَدَات         ۳۔ مُتَوَاتِرَات

۴۔ تَجْرِبَات     ۵۔ حَدْسِیَّات۔         ۶۔فِطْرِیَّات
۱۔اولیات:
    وہ قضایا بدیہیہ جن میں یقین محض تصور طرفین اورتصور نسبت سے حاصل ہو اور کسی واسطے یا دلیل کی ضرورت نہ ہو۔ جیسے
اَلْکُلُّ أَعْظَمُ مِنَ الْجُزْء
 (کل جز سے بڑا ہے)۔
۲۔ مشاہدات:
    وہ قضایا بدیہیہ جن کے متیقن ہونے کیلئے ''حس ظاہر'' یا''حس باطن'' کا واسطہ بھی ضروری ہو۔جیسے
أَلشَّمْسُ طَالِعَۃٌ ،أَنَا جَائِعٌ
میں بھوکاہو۔
Flag Counter