*۔۔۔۔۔۔اسباق کو حتی المقدور آسان کرکے پیش کیاگیاہے تاکہ طلباء کو یاد کرنے میں آسانی ہو۔
*۔۔۔۔۔۔منطق کے تمام اہم اسباق کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
*۔۔۔۔۔۔اسباق میں نئی امثلہ بھی شامل کی گئی ہیں۔
*۔۔۔۔۔۔منطقی تعریفات کو ''وضاحت ''کے ذریعے آسان بنایاگیاہے ۔
*۔۔۔۔۔۔ کتاب کی افادیت کو بڑھانے کے لیے اسباق کے آخر میں مشقوں کا اندراج بھی کیا گیاہے ۔
*۔۔۔۔۔۔طلباء کے علمی ذوق کیلئے جگہ بہ جگہ انتہائی مفید معلومات کابھی اہتمام کیا گیاہے۔
ان تمام تر کوششوں کے باوجود اگر اہل فن کتابت کی یا فنی غلطی پائیں تو مجلس کو مطلع فرما کر مشکور ہوں۔
اللہ عزوجل سے دعاء ہے کہ بانی دعوت اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی وتمام علماء اہل سنت کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے اورہمیں ان کے فیوض وبرکات سے مستفیض فرمائے اورقرآن وسنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک ''دعوت اسلامی'' کی تمام مجالس بشمول ''المد ینۃ العلمیۃ'' کو دن پچیسویں، رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔