| نصابِ مدنی قافلہ |
اوراُس کی بھی جس کے بارے میں مشورہ دیا گیا ۔ مشورہ تمام امور کے بارے میں لیاجائے مگر یاد رہے کہ تمام مدنی کاموں کے بارے میں ہرایک سے مشورہ لینا ضروری نہیں ہے،لیکن ہر ایک سے کچھ نہ کچھ مدنی کاموں کے بارے میں مشورہ ضرور لیا جائے۔ مشورہ دینے والا کسی ذمہ داری کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے اپنا نام نہ لے۔ پھر آخر میں امیر قافلہ ان سے پوچھے کہ ''آپ کیا کریں گے؟ ''تو وہ یوں کہے ، ''میں ان شآء اللہ عزوجل ہر کا م کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔''اس طرح تمام اسلامی بھائی مشورے کے حلقے کی برکت سے ہر کام کرنے کی نیت کرلیں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو! مشورہ کرنے کے اس طریقہ پر عمل کرنے کی برکت سے اجنبیت محسوس کرنے والے اسلامی بھائی قافلے والوں کے ساتھ گھل مل جائیں گے اوران سے مشورہ لینے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ مشورہ دینے والے اسلامی بھائیوں کی خدمت میں یہ درخواست بھی کی جائے کہ درس وبیان کی ذمہ داری کے بارے میں مشورہ دیتے وقت ان اسلامی بھائیوں کا نام بھی لیں جو فی الحال درس وبیان کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ان اسلامی بھائیوں کا بھی درس وبیان کرنے کے بارے میں ذہن بنے گا ۔
سب سے مشورہ لینے کے بعد امیر قافلہ درجِ ذیل ذمہ داریاں تقسیم کرے۔
(۱) چوک درس۔۔۔۔۔۔
(۲) نمازِ ظہر میں مختلف مساجد میں جانے کی ذمہ داری۔۔۔۔۔۔
(۳) ظہر کا درس۔۔۔۔۔۔
(۴) عصر کا اعلان۔۔۔۔۔۔