Brailvi Books

نصابِ مدنی قافلہ
184 - 197
اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا ! یااللہ عزوجل جو اپنے بھائی کو بلائے اور اسے نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے اس کی جزا کیا ہے ؟ فرمایا میں اسکی ہر بات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتاہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاء آتی ہے۔
 (مکاشفۃ القلوب ص۴۸ دارالکتب العلمیہ بیروت)
    پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھا آپ نے کہ نیکی کی دعوت دینے کے کس قدر فضائل وبرکات ہیں ۔تو ابھی ان شاء اللہ عزوجل ہم بھی باہر جا کر لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کریں گے ۔ جو نماز نہیں پڑھتے ان کو نمازوں کی دعوت دیں گے اور جو مسجدوں سے دور ہیں ، اُنہیں مسجد میں آنے کی دعوت پیش کریں گے اور جو سنتوں سے دور ہیں ۔ اُن کو سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائیں گے ۔ تاکہ سب مسلمان اللہ عزوجل اور اس کے محبوب صلي اللہ عليہ وسلم کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے والے بن جائیں ۔ ہم خود بھی نیکیا ں کریں اور دوسروں کو نیکی کی دعوت پیش کریں ۔ الحمد للہ عزوجل نیکی کی دعوت پیش کرنے والوں کو اللہ عزوجل قیامت کے روز عظیم الشان انعامات مرحمت فرمائے گا۔ نیکی کی دعوت دینے والوں کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جنت کی بشارت عطا فرمائی ہے جیسا کہ 

حضرت ابوکثیر رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ'' مجھے ایسا عمل بتائيے جسے کرنے والا جنت میں داخل ہوجائے ۔''تو انہوں نے فرمایا کہ جب میں نے یہی سوال رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کیا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ،''وہ شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان لائے ۔''میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ
Flag Counter