خواہ ہونگے۔نگراں کا کام یہ ہے کہ مسجد کے دروازے کے باہر کھڑے ہوکر دعا کروائیں اور راہنما قافلے والوں کو مسجد کے قریب قریب گھروں ،دکانوں وغیرہ پر علاقے کے اسلامی بھائیوں کے پاس لے جائے،اور سلام و مصافحہ کے بعدنرمی سے عرض کریں کہ ہم .................مسجد سے حاضر ہوئے ہیں ۔ ہم کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں۔آپ ثواب کی نیت سے سن لیجئے۔
۱۔ اگر وہ بیٹھے ہوں یا کام میں مصروف ہوں تو کھڑے ہوکر سننے کی درخواست کریں ،اس طرح ان کی توجہ رہے گی۔
۲۔ داعی، راہنما کے لوگوں کو متوجہ کرنے کے فوراً بعد نرمی کے ساتھ نیکی کی دعوت پیش کرے ، اس دوران داعی اپنی بے بسی اور دلوں کو پھیرنے والے پروردگار عزوجل کی رحمت کی طرف متوجہ رہے کہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔ خیر خواہ کا کام یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی کچھ فاصلے پر ہوں انہیں قریب قریب کرے اور داعی کی دعوت سن کر ہاتھوں ہاتھ مسجد میں چلنے کے لئے تیار ہونے والوں کو اپنے ساتھ مسجد میں پہنچا کر ، بیان میں بٹھاکر واپس علاقائی دورہ میں شامل ہوجائے۔