۲۔ مَا صرف زمانہ حال میں کسی چیز کی نفی کرتاہے جبکہلَا مطلقاً نفی کے لیے ہے۔
۳۔ کبھی لَیْسَ کی طرح مَا کی خبر پر بھی باء زائدہ آجاتاہے۔ جیسے:(وَمَا ھُوَ عَلَی الْغَیْبِ بِضَنِیْنِ)
البتہ لَا کی خبر پر باء کادخول جائز نہیں ۔
فائدہ:
۱۔ کبھی لاَ کے آخر میں تَ بڑھا دی جاتی ہے اس صورت میں اس کا اسم محذوف ہوتاہے۔ جیسے:(فَنَادَوا وَلَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ )
اصل میں
لَاتَ الْحِیْنُ حِیْنَ مَنَاصٍتھا۔
۲۔ حرف اِنْ بھی نفی کے لیے استعمال ہوتاہے۔ اور یہ بالکل مَا کی طرح ہے۔