چونکہ یہ دونوں مبتدأ وخبر پرداخل ہونے اور نفی کا معنی دینے میں لَیْسَ کی طرح ہوتے ہیں اس لیے انہیں
''مَا ولَا مشبّہتان بِلَیْسَ''
کہاجاتاہے۔اور اسی لیے یہ دونوں لَیْسَ کا سا عمل بھی کرتے ہیں یعنی مبتدأ کو رفع دیتے ہیں جسے ''مَایا لَاکا اسم'' کہاجاتاہے اور خبر کو نصب دیتے ہیں جسے''مَایا لَا''کی خبر کہاجاتاہے۔
درج ذیل صورتوں میں ان کا عمل باطل ہوجاتاہے:
۱۔مَااورلَا کی خبر اِن کے اسم سے پہلے آجائے۔ جیسے:
۲۔ ان کی خبر اِلاَّکے بعد واقع ہو۔جیسے:
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوۡلٌ ۔
۳۔ مَااور اس کے اسم کے درمیان اِنْ زائدہ سے فاصلہ آجائے۔جیسے:
مَا اِنْ اَنْتُمْ ذَاہِبُوْنَ۔
ما اورلا میں فرق:
۱۔ لَا نکرہ کے ساتھ خاص ہے یعنی صرف نکرہ میں عمل کرتاہے معرفہ میں نہیں کرتا۔ جیسے :
لَا شَجَرٌ مُثْمِراً فِی الْحَدِیْقَۃِ، لَا زَیْدٌ شَاعِرٌ۔
اور مَادونوں میں عمل کرتاہے ۔